آج سے جاپان کے شہر ہیر وشیما میں ہونے والے جی-۷؍ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، ہندوستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے
EPAPER
Updated: May 19, 2023, 12:37 PM IST | Hiroshima
آج سے جاپان کے شہر ہیر وشیما میں ہونے والے جی-۷؍ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، ہندوستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے
امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعہ سے شروع ہونے والے جی-۷سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو جاپان کے شہر ہیروشیما پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کو ہوائی اڈے سے منتظمین کی نشریات کےد وران جاپان میں امریکی سفیر رحیم ایمانوئل کو ریمپ پر جو بائیڈن اورا نٹونی بلنکن سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بعدازاں امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فیومیو کشید کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی ۔ اس دوران دونوں خوشگوار موڈ میں ملے۔ خبر لکھے جانے تک اس ملاقات کی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ جاپان نے اس سال جی-۷کی صدارت سنبھالی ہے۔ یہ سربراہی اجلاس ۱۹؍ سے ۲۱؍مئی تک جاپان کے ہیروشیما میں منعقد ہوگا۔ اس بار جی-۷کے رکن ممالک کے علاوہ ہندوستان، آسٹریلیا، برازیل، جنوبی کوریا، ویتنام، انڈونیشیا، کوک جزائر اور کوموروس کی یونین کے لیڈروں کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ۷؍ بین الاقوامی اداروں اقوام متحدہ، بین الاقوامی توانائی ایجنسی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم، عالمی بینک، عالمی ادارہ صحت اور عالمی تجارتی تنظیم کے نمائندوں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ جی-۷ کے رکن ممالک کناڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ ہیں۔ پہلے روس بھی اس کا حصہ تھا۔ بعدمیں اسے الگ کردیا گیا تھا ۔