گزشتہ شام ہیوسٹن کی ایک ریلی میں امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران معروف گلوکارہ بیونسے نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: October 26, 2024, 6:06 PM IST | Houston
گزشتہ شام ہیوسٹن کی ایک ریلی میں امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران معروف گلوکارہ بیونسے نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا۔
’’مَیں یہاں ایک مشہور شخصیت کے طور پر نہیں آئی ہوں، میں یہاں ایک سیاستداں کے طور پر نہیں آئی ہوں۔ میں یہاں ایک ماں کے طور پر آئی ہوں۔‘‘ امریکہ کی معروف گلوکارہ بیونسے نے جمعہ کی رات کملا ہیرس کی صدارتی مہم کیلئے ہیوسٹن کی ایک ریلی میں کہا، انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک ماں جو اس دنیا کی گہری فکر کرتی ہے جس میں میرے بچے اور ہم سب کے بچے رہتے ہیں، ایک ایسی دنیا جہاں ہمیں شخصی آزادی ہے، ایک ایسی دنیا جہاں ہم تقسیم نہیں ہیں۔ تصور کریں کہ ہماری بیٹیاں یہ دیکھ کر بڑی ہو رہی ہیں کہ ان کے سروں پر چھتیں ہیں اور ان پر پابندیاں نہیں ہے۔ ہمیں ایسے امیدوار کو ووٹ دینا چاہئے جو ان چیزوں کو قائم رکھے۔‘‘
Beyonce has more courage than two centuries old newspapers combined. pic.twitter.com/GH3nSX2JE7
— Reecie @BlackWomenViews (@ReecieColbert) October 26, 2024
آخر میں بیونسے نے کملا ہیرس کا تعارف کرایا، ’’خواتین و حضرات، براہ کرم بلند آواز میں، ٹیکساس، امریکہ کی اگلی صدراتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کا استقبال کریں۔ ‘‘ واضح رہے کہ ۲۰۱۶ء میں ہلیری کلنٹن کیلئے صدارتی مہم میں بیونسے نے پرفارم بھی کیا تھا مگر گزشتہ دن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔