Updated: January 10, 2025, 6:31 PM IST
| Washingt
جمی کارٹر کی آخری رسومات کے وقت فلسطین حامی ایک گروپ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا فلسطین حامی کارکنان نے آج امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے وقت واشنگٹن نیشنل کیتھرڈل کے باہر فلسطین کیلئے ان کی حمایت کیلئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ جمی کارٹرواحد امریکی صدر تھے جنہوں نے فلسطین کی حمایت کی تھی اور وہ اسرائیل کو ’’نسل پرست‘‘ ریاست کہتے تھے۔ فلسطین پر ان کی کتاب ’’فلسطین: پیس نوٹ اپرتھائیڈ‘‘ کافی مشہور ہے۔
جمی کارٹر ہمیشہ اسرائیلی مظالم کے خلاف تھے۔ تصویر: آئی این این
فلسطین حامی کارکنان کے ایک گروپ نے واشنگٹن نیشنل کیتھرڈل کے باہر امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کو ’’فلسطین کیلئے ان کی حمایت کیلئے ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے‘‘انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ آج جمی کارٹر کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ کرشنز فار دی سیز فائر کے ممبران نے ٹی آر ٹی ورلڈ کو بتایا کہ ’’سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے اپنی کتاب ’’فلسطین:پیس نوٹ اپرٹائیڈ‘‘میں فلسطینیوں کے درد کو بیان کیا ہے اور شیخ جراح اور یروشلم سے جب فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا جارہا تھا تو انہوں نے فلسطینیوں کیلئے آواز بھی اٹھائی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: قیامت خیز منظر، خوفناک جنگلاتی آگ ’ہالی ووڈ‘ پہنچی، اداکاروں کے مکانات تباہ
یاد رہے کہ جمی کارٹر واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے عوامی طور پر فلسطینیوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم کیلئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور فلسطین کو ’’نسل پرست‘‘ ریاست کہتے تھے۔‘‘جمی کارٹر نے اپنی کتاب فلسطین: پیس نوٹ اپرٹائیڈمیں لکھا تھا کہ ’’مقدس سرزمین پر امن کے معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل کا فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ اور آبادکاری ہے۔‘‘
جمی کارٹر نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کرنے والے امریکی باشندوںپر بھی تنقید کی تھی۔ انہوں نے اپنی کتاب میںمزید لکھا کہ ’’ وائٹ ہاؤس‘‘ اور کانگریس کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی اقدامات کی تعزیت نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کو دوام بخشنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جمی کارٹر کا ۱۰۰؍سال کی عمرمیں انتقال ہوا تھا۔ آج امریکہ میں جمی کارٹر کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔