امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارا یہ ماننا ہے کہ عبوری حکومت بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام اور امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
EPAPER
Updated: August 08, 2024, 10:19 PM IST | Washington
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارا یہ ماننا ہے کہ عبوری حکومت بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام اور امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس آج حلف لینے والے ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کو نامہ نگاروں کو پریس کانفرنس کے درمیان یہ بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سبھاش گھئی نے اداکاروں کی ۵؍ اقسام بتائی، دلیپ کمار اور شاہ رخ بھی شامل
ملر نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا ماننا ہے کہ عبوری حکومت بنگلہ دیش میں امن اور سیاسی استحکام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘‘ اس درمیان محکمہ خارجہ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا کہ عبوری حکومت کے تمام فیصلوں کو جمہوریتی اصولوں، قانون کی حکمرانی اور بنگلہ دیشی عوام کی خواہش کی قدر کرنی چاہئے۔ہم سمجھتے ہیں کہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ ہم بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ کام
کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ یہ بنگلہ دیش کے عوام کے جمہوریتی مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔