• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ٹرمپ کا امن کا وعدہ، عرب اور مسلم ووٹرز کے سب سے بڑے اتحاد کا دعویٰ

Updated: November 05, 2024, 7:05 PM IST | Washington

امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر اور رپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایکس پوسٹ کیا کہ ’’ان کی پارٹی امن چاہتی ہے اور انہوں نے عرب اور مسلم ووٹروں کا اب تک کا سب سے بڑا اتحاد بنایا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ آج امریکہ میں ووٹ دینے کا عمل شروع ہوگا۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مہم مشی گن میں عرب اور مسلم ووٹروں کا ’’ریکارڈ توڑ‘‘ اتحاد بنا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امن کے اپنے وعدے کی طرف متوجہ ہیں۔ ٹرمپ نے ایکس پر لکھا کہ ’’ہم امریکی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اور وسیع ترین اتحاد بنا رہے ہیں۔ اس میں مشی گن میں عرب اور مسلم ووٹرز کی ریکارڈ توڑنے والی تعداد شامل ہے جو امن چاہتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ کملا اور اس کی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پر حملہ کر دیں گے، لاکھوں مسلمانوں کو قتل کر دیں گے، اور تیسری عالمی جنگ شروع کر دیں گے۔ ٹرمپ کو ووٹ دیں، اور امن واپس لائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پرو کبڈی لیگ: بنگلورو بلز نے تمل تھلائیواس کو ۳؍ پوائنٹس سے شکست دی

انتخابات سے پہلے، ٹرمپ اور کملا ہیرس کی مہموں نے عرب اور مسلم امریکیوں تک رسائی کو بڑھایا ہے، خاص طور پر میدان جنگ کی ریاست مشی گن میں، جہاں کمیونٹی کے ووٹ فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے جمعہ کو ڈیئربورن میں ایک حلال کیفے کا دورہ کیا، جو بہت سے عرب اور مسلمان امریکیوں کا گھر ہے اور جسے ’’امریکہ کا عرب دارالحکومت‘‘ کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ اس وقت ہوا جب ایک ہفتے قبل مسلم لیڈروں کے ایک گروپ نے ۵؍ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کی حمایت کا اعلان کرنے کیلئے مشی گن میں ایک ریلی میں اسٹیج پر ٹرمپ کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ لیڈروں نے جنگوں کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا حوالہ دیا۔ ٹرمپ نے بدلے میں اس بات پر زور دیا کہ مشی گن اور پورے ملک میں مسلمان اور عرب ووٹرز ’’لامتناہی جنگوں کا خاتمہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کی واپسی‘‘ چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج امریکہ کے شہری ایوان نمائندگان کے تمام ۴۳۵؍ ارکان، سینیٹ کی ۳۴؍ نشستوں اور ۱۱؍ ریاستی گورنروں کا انتخاب بھی کریں گے۔ انتخابات میں اب تک ۸۲؍ ملین سے زائد افراد قبل از وقت ووٹ ڈال چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK