• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے سامنے جنگ مخالف یہودیوں کا مظاہرہ، ۲۰۰؍ گرفتار

Updated: October 15, 2024, 10:09 PM IST | Washington

غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف تازہ ترین احتجاج نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے سامنے ہوا، جس میں مظاہرین، امریکہ سے اسرائیل کی معاونت بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے ۲۰۰؍ سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ کے نیویارک اسٹاک ایکسچیج کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کر رہے ۲۰۰؍ سے زیادہ یہودی مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔یہ مظاہرین امریکہ سے محصور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین جن میں زیادہ تر کا تعلق یہودی وائس فار پیس کے رضاکاروں سے تھا وال اسٹریٹ کے قریب ایکسچینج کی عمارت کے سامنے نعرے لگا رہے تھے۔’’ غزہ کو جینے دو۔ ‘‘  ’’ نسل کشی کی معاونت بند کرو۔ ‘‘ مظاہرین اسٹاک ایکچینج کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے لیکن ان میں سے کچھ پولیس رکارٹ عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بارہ بنکی: شرپسند عناصر کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں

پولیس نے مزید تفصیل بتائے بغیر کہا ہے کہ ۲۰۶؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ مظاہرین دفاعی کانٹریکٹروں اور ہتھیار سازوں کے خلاف غصہ کا اظہار کر رہے تھے۔جبکہ دیگر مظاہرین اسرائیل کے لبنان پر حملے کی مخالفت کر رہے تھے۔سوشل میڈیا ایکس پر جیوش وائس فار پیس نےلکھا کہ سیکڑوں یہودی بھائیوں نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے سامنے اسرائیل کوہتھیار دینا  بند کرنے اور نسل کشی سے منافع کمانا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرہ اسرائیلی مظالم کے خلاف تازہ ترین آواز ہے۔اس جارحیت میں ۴۲؍ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیل کے ذریعے خطے کی ناکہ بندی کے سبب انسانی امداد کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK