• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: بیریل طوفان کا قہر ہزاروں پروازیں منسوخ

Updated: July 09, 2024, 2:01 PM IST | Washington

امریکہ میں بارشی طوفان بیریل شدت اختیار کر گیا ، اس کے ٹکسا س میں داخل ہونے پر وہاں زبر دست آندھی چلی، اس کے علاوہ کشتیوں اور ہوئی جہاز کی آمد و رفت روک دی گئیں۔ہوائی محکمہ کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے پورے ملک کا سفر متاثر ہوگا۔

A view of the devastation caused by Hurricane Beryl in America. Photo: INN
امریکہ میں بیریل طوفان سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این


امریکہ میں بارش کے طوفان بیریل کے مد نظر ۱۳۰۰؍ پروازیں رد کر دی گئیں،جبکہ تیزترہوتا یہ طوفان ٹیکساس پہنچ چکا ہے۔فلائٹ کی آمدررفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اوئر‘ کے مطابق کل ۱۳۵۴؍ پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ ۷۷۳؍ پروازوں میں تاخیر ہوئی،یونائٹیڈ ائیرلائنس کی ۴۰۵؍ جبکہ سائو تھ ویسٹ کی ۲۶۸؍ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
سائوتھ ویسٹ نے کہا کہ بارشی طوفان کے سبب وہ حالات کا جائزہ لے رہا ہے اور پیر کو ہوسٹن اور جنوبی ٹکساس کی پروازوں کو قبل از وقت ترتیب دے دیا گیا۔دونوں ہوائی کمپنیوں نےبیریل طوفان کےپروازوں پر پڑنے والے اثرات کے تعلق سے سفر کیلئے ہدایات جاری کی ہیں،جس میں خطے کے دیگر ہوائی اڈوں کے ساتھ آسٹن ، کارپسکرسٹی، ہارلنگٹن، اور ہوسٹن شامل ہیں۔ 
امریکی قومی طوفان مرکز کے مطابق بیریل ۵؍ویںزمرہ کا طوفان ہےٹکساس میں ماٹاگورڈا قصبہ میں صبح سویرےداخل ہوا جس کے نتیجے میں اس ساحلی علاقے میں زبر دست آندھی چلی۔ اس کے علاوہ اتوار کو بیریل کےشدت اختیار کرنے کے بعد ٹکساس کے ساحل پر کشتیوں کی امد و رفت کو روک دیا گیا۔ وفاقی ہوائی محکمہ نے جمعہ کو متنبہ کیا تھا کہ گرج و چمک کے ساتھ ہونے والی بارش پورے ملک کے سفر کو متاثر کرےگی ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK