Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

Updated: April 24, 2025, 2:12 PM IST | Agency | Washington

پریس سیکریٹری کے مطابق وہ۱۳؍سے۱۶؍مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

White House Press Secretary Carolyn Levitt. Photo: INN
وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ۔ تصویر: آئی این این

وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا یہ دورہ۱۳؍سے۱۶؍مئی تک ہوگا جس میں وہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای جائیں گے۔ پریس سیکریٹری نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے میں اسرائیل شامل نہیں ہے۔ 
 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کی اطلاع دی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اگلے ماہ سعودی عرب سے ایک بڑے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ 
 اس سے قبل ٹرمپ نے۲۰۱۷ء میں پہلی مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ کے بجائے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب، روس اور یوکرین کے درمیان مابین امن مذاکرات میں اہم حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ 
 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ روس اور یوکرین اس ہفتے یوکرین میں تنازع کو ختم کرنے کے لئے ایک معاہدہ کرلیں گے۔ 
 سوشل میڈیا ایپ ٹرتھ پر ٹرمپ نے لکھا کہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک امریکہ کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے، اس تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ 
دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ سنیچر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK