• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی انتخابات ۲۰۲۴ء: ٹرمپ کو ۲۷۷؍ سیٹیں، واضح اکثریت، کملا ہیرس ۲۲۴؍ پر

Updated: November 06, 2024, 6:29 PM IST | Washington

رپبلکن ڈونالڈ ٹرمپ ۴؍ سال کے بعد دوبارہ امریکی صدر بننے کیلئے تیار ہیں۔ ان کی پارٹی کو ۲۷۷؍ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ اکثریت کیلئے ۲۷۰؍ سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کی حریف ڈیموکریٹ کملا ہیرس کو ۲۲۴؍ سیٹیں ملی ہیں۔

Donald Trump. Photo: PTI
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی

امریکی انتخابات ۲۰۲۴ء کے اب تک نتائج سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کا اشارہ دے رہے ہیں جبکہ نائب صدر کملا ہیرس ان سے درجنوں سیٹوں سے پیچھے ہیں۔ امریکی عوام نے ان انتخابات میں ایک بار پھر ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب، کملا ہیرس کی ڈیموکریٹک پارٹی کو اب تک ۲۲۴؍ سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کیلئے جیتنے والی سیاسی پارٹی کو ۲۷۰؍ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنی ہوتی ہے۔ فی الوقت ٹرمپ کی پارٹی ۲۷۷؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ اکثریت کیلئے اسے محض ۳؍ سیٹوں کی ضرورت ہے۔ 

وہائٹ ہاؤس کیلئے اہم ریاستوں میں ووٹنگ ختم ہوچکی ہیں اور ان تمام میں زیادہ تر سیٹیں ٹرمپ کو ملی ہیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق، ریپبلکن ٹرمپ کا ۸؍ ریاستوں میں واضح اکثریت سے جیتنے کا امکان ہے جبکہ ڈیموکریٹ کملا ہیرس کو ۵؍ ریاستوں میں واضح اکثریت ملے گی۔ خیال رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد ہوئے تھے۔ انہوں نے ۲۰۱۷ء تا ۲۰۲۱ء امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے بعد ہونے والے انتخابات میں امریکی عوام نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کو اپنا صدر منتخب کیا تھا۔ موجودہ الیکشن میں عوام نے ایک مرتبہ پھر ڈونالڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدے کیلئے منتخب کیا ہے۔ ٹرمپ کی جیت امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا جب کسی صدر نے دو مرتبہ صدر کا حلف لیا ہے لیکن درمیان میں ۴؍ سال کا عرصہ حائل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کو مجموعی طور پر ۵۱؍ فیصد جبکہ کملاہیرس کو ۵ء۴۷؍ فیصد ووٹ ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK