• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے اے آئی کا استعمال کریں

Updated: January 15, 2025, 11:42 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کو اے آئی نیوزروم بنانے کی ہدایت۔

Chief Minister Devendra Farnavis.  Photo: INN
وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعلی ٰدیویندر فرنویس نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے افسران کو ہدایات دیں کہ مختلف سرکاری اسکیموں، اقدامات اور حکومتی فیصلوں وغیرہ کے بارے میں معلومات کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کیلئے حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی جلد ہی وضع کی جائے گی۔ اس کیلئے مستقبل میں مصنوعی ذہانت(اےآئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے پیر کو محکمہ کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی اور انہیں ۱۰۰؍ روزہ پروگرام بھی دیا۔ 
 وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ مختلف نئے میڈیا کے موثر استعمال کے ذریعہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سجاتا سونک، پرنسپل سیکریٹری اور اطلاعات اور تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل برجیش سنگھ اور دیگر موجود تھے۔ پرنسپل سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کا۱۰۰؍روزہ پلان پیش کیاجس میں انہوں نے بتایاکہ محکمہ کو اب اپنے کام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر توجہ دینی چاہئے۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کا دورہ کرنے والے معززین کے لئے ایک کافی ٹیبل بک تیار کی جانی چاہئے جس میں مہاراشٹر کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا جائے۔ یہ ضروری ہے کہ ریاستی حکومت کے فیصلوں، منصوبوں اور اقدامات کی معلومات تمام میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچیں۔ 
  ریاستی حکومت کی شبیہ کو بہتر بنانے اور معلومات کو عام کرنے کےلئے ایک اےآئی نیوز روم بنایا جانا چاہئے اور جلد از جلد اس کے ذریعے معلومات کو پھیلانے کا منصوبہ بنایا جانا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK