• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فیرزآباد، اترپردیش: مالک نے پٹائی کی، دلبرداشتہ ہوکر دلت نوجوان نے خودسوزی کرلی

Updated: July 15, 2024, 8:17 PM IST | Lucknow

اتر پریش میں بینک لون چکانے کیلئے اپنے مالک سے قرض مانگےوالے ایک دلت نوجوان کمل کانت کی اس کے مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بری طرح پٹائی کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں خود سوزی کرلی۔ اس معاملے میں ملوث پانچ ملزمین میں سے ایک کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس کے مطابق سنیچر کو اتر پردیش کے فیرزآباد میں اپنے مالک اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں زد و کوب سے دل برداشتہ ہوکر ایک ۲۰؍ سالہ دلت نوجوان نےخود کو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ رن وجئے سنگھ کے مطابق ۶؍ جولائی کو کمل کانت نے اپنے مالک پرمود عرف پپوسے ۶۰؍ ہزار روپئے قرض کاتقاضا کیا تاکہ اپنا بینک لون ادا کر سکے لیکن بجائے اس کی مدد کرنے کے پرمود نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسےیر غمال بنا لیا اور اس کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے بری طرح سے مارا پیٹا۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہو گیا،جس نے عوام میں غصہ کی لہر دوڑادی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ:مسلمان ہونے کے شبہ میں ہندوتوا ہجوم نے ۳؍ پجاریوں کو بے دردی سے مارا

سپرنٹنڈنٹ سنگھ کے مطابق اپنی غزت نفس کو ٹھیس پہنچنے سے دلبرداشتہ کمل کانت منگل کی رات کو گھر لوٹ آیا،جب اس کے گھر والے کسی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گھر سے دور گئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں کمل کانت نے خود کو آگ لگا لی۔ گھر والوں نے لوٹنے پر اس کی حالت دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ جمعرات کو پرمود اوراس کے ساتھی بھورا، بھولو، ارجن، اور انوج کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ جن میں سے جمعہ کو ارجن کو گرفتار کرلیا گیا ہےاورباقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK