• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اترپردیش سرمایہ کاروں اورکاروباریوں کیلئے پرکشش ریاست

Updated: February 20, 2021, 9:52 AM IST | Agency | Lucknow

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ میں آئیکیا کے ذریعہ نوئیڈا میں۵۵۰۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پر خوشی کا اظہار کیا

Yogi Adityanth - Pic : INN
یوگی آدتیہ ناتھ ۔ تصویر : آئی این این

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش کوسرمایہ کاروں اور کاروباریوں کے لئے ایک پرکشش منزل کے طور پرپیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی مسلسل کوششوں کی وجہ سےریاست کے دوسرے شہروں میں بھی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔
   وزیر اعلیٰ یوگی  جمعہ کو یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نوئیڈا اتھارٹی اور میسرس انگکا سینٹر انڈیا (آئیکیا) کے درمیان لینڈ ٹرانسفر لیز ڈیڈ ایکسچینج پروگرام  سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے آئیکیا کے ذریعہ نوئیڈا میں سرمایہ کاری پر خوشی کا اظہار کیا۔
 انہوں نے کہا کہ ریاست کا نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا ، یاجمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کاحلقہ ملک میں سرمایہ کاری کا سب سے زیادہ امکان والا علاقہ  ہے۔ یہاں مسلسل سرمایہ کاری کی تجاویز مل رہی ہیں۔ نوئیڈا اور ملک کے سب سے بڑے ڈسپلے یونٹ میں ڈیٹا سینٹر پارک قائم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیور میں قائم کیا جارہا ہے اورجمنا ایکسپریس وے اتھارٹی میں فلم سٹی تیار کیا جارہا ہے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئیکیا ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں خواتین کو بااختیار بنانے ، اطفال بہبود سمیت سماجی اسکیموں کے شعبے میں کام کیا جارہا ہے۔ یہ ادارہ نوئیڈا میں ۵۵۰۰؍کروڑ  روپےکی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ آئیکیا عام لوگوں کے لئے شاپنگ مالس، ہوٹلوں ، آفس ، خوردہ دکانوں وغیرہ کی تعمیر کرے گی۔ اس سرمایہ کاری سے تقریباً ۲؍ہزارملازمتیں اور ۲۰؍ہزارسے زیادہ بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 
 پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صنعتی ترقیات کے وزیر ستیش مہانا نے کہا کہ ریاست وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں ایک نئی اور جدید شکل اختیار کررہی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ریاست میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہے۔ یہ ریاستی حکومت کی تیار کردہ پالیسیوں اور وزیر اعلیٰ کی فراہم کردہ ماحول کی وجہ سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش نے پوری دنیا کے صنعت کاروں کو ترقی کا موقع فراہم کیا ہے۔
 پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آئیکیا انڈیا کے سی ای او پیٹر بیڈزیل نے کہا کہ آئیکیا دنیا کی سب سے بڑی فرنیچر اور گھریلو کمپنی ہے۔ آئیکیا حیدرآباد ، ممبئی ، بنگلور کے بعد اترپردیش میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔ کمپنی کے لئے این سی آر علاقہ اور اتر پردیش بہت اہم ہے۔ یہ ادارہ نوئیڈا میں اپنے منصوبے کو ۵؍سے ۷؍سال میں مکمل کرے گا۔ ریاست میں آئیکیا کے ذریعہ نوجوانوں اور دستکاری کی ایک بڑی تعداد کوجوڑا جائے گا۔ یہ ادارہ مقامی کاریگروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی کرے گا۔ اس سے ریاست کی ’ون ڈسٹرکٹ ون پر وڈکٹ‘ اسکیم کو حوصلہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK