اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں ایک ڈاکٹر نے لاپرائی اور غیر ذمہ داری کی مثال قائم کرتے ہوئے معمر خاتون کے دائیں پیر کا آپریشن کرڈالا جبکہ فریکچر بائیں پیر میں تھا۔
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 11:22 AM IST | Agency | Sultanpur
اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں ایک ڈاکٹر نے لاپرائی اور غیر ذمہ داری کی مثال قائم کرتے ہوئے معمر خاتون کے دائیں پیر کا آپریشن کرڈالا جبکہ فریکچر بائیں پیر میں تھا۔
اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں ایک ڈاکٹر نے لاپرائی اور غیر ذمہ داری کی مثال قائم کرتے ہوئے معمر خاتون کے دائیں پیر کا آپریشن کرڈالا جبکہ فریکچر بائیں پیر میں تھا۔ ڈاکٹر پی کے پانڈے کی اس حرکت سے مریضہ کے اہل خانہ شدید برہم ہیں۔ بھولیا دیوی کے گر جانے کی وجہ سے بائیں پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر سلطانپور کے اسپتال لے گئے جہاں ایکسرے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی اور ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا جس پر اہل خانہ نے آمادگی ظاہر کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طے شدہ وقت میں آپریشن شروع ہوا مگر جب ایک گھنٹے بعد بھولیا دیوی آپریشن تھیٹر سے باہر آئیں تو گھر کے لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آپریشن دائیں پیر کا کیا گیاہے۔ انہوں نےجب ڈاکٹر سے اس کی شکایت کی تو ڈاکٹر دوبارہ انہیں آپریشن تھیٹر میں لے گئے اور بائیں پیر کا آپریشن کیا۔ بعد میں سوال اٹھنے پر اسپتال انتظامیہ نے صفائی دی کہ بائیں پیر کے گھٹنے کی کٹوری کا آپریشن کیاگیاہے جبکہ دائیں پیر میں سوجن کی وجہ سے خون کا تھکا جم گیاتھا جسے نکال دیاگیاہے۔ اہل خانہ اس صفائی پر مطمئن نہیں ہیں۔