اگر مودی حکومت ۲۰۲۴ء کےلوک سبھا انتخابات میں جیت جاتی ہے تو ریاستی حکومت اکبر پور کے نام کو تبدیل کرنے کیلئے مرکز کو تجویز پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں، اتر پردیش کے کئی اضلاع کے ناموں کی تبدیلی زیر غور ہے۔
EPAPER
Updated: May 10, 2024, 6:22 PM IST | New Dehli
اگر مودی حکومت ۲۰۲۴ء کےلوک سبھا انتخابات میں جیت جاتی ہے تو ریاستی حکومت اکبر پور کے نام کو تبدیل کرنے کیلئے مرکز کو تجویز پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں، اتر پردیش کے کئی اضلاع کے ناموں کی تبدیلی زیر غور ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’پنچ پران‘‘ (پانچ وعدوں ) کے ساتھ موافقت کرتے ہوئے اکبر پور کیلئے ممکنہ نام کی تبدیلی کا اشارہ دیا ہے جو’ہندوستان کے چہرے سے غلامی کے اثرات کو ہٹانے اوراپنی وراثت کا احترام ‘کرنے کی وکالت کرتے ہیں۔ بتادیں کہ ۹؍ مئی ۲۰۲۴ءکو ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ نے اکبر پور کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے شہر کا نام لینے سے منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔ یقین رکھیں، یہ سب چیزیں بدل جائیں گی۔ ہمیں اپنے ملک سے نوآبادیات کے تمام باقیات کو ختم کرنا چاہئے اور اپنے ورثے کا احترام کرنا چاہئے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ نے ایک سرکاری ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ اگر مودی حکومت ۲۰۲۴ء کےلوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرتی ہے تو ریاستی حکومت اکبر پور کے نام کو تبدیل کرنے کیلئے مرکز کو تجویز پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے مالدیپ سے اپنے تمام فوجی واپس بلا لئے ہیں: مالدیپ حکومت
یاد رہے کہ یوپی میں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے قبل ریاستی حکومت علی گڑھ، اعظم گڑھ، شاہجہاں پور، غازی آباد، فیروز آباد، فرخ آباد اور مراد آباد سمیت کئی اضلاع کے نام تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ۲۰۱۷ء میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یوگی آدتیہ ناتھ نےاتر پردیش میں متعدد سڑکوں، پارکوں، عمارتوں اور چوراہوں کے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان میں سے کئی کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام پر رکھا گیا ہےجن میں اٹل بہاری واجپائی روڈ، اٹل چوراہا، اٹل بہاری واجپائی کانفرنس سینٹر، اٹل سیتو اور لکھنؤ میں اٹل بہاری کلیان منڈپ قابل ذکر ہیں۔
نام تبدیل کرنے کا رجحان۲۰۱۹ءکے کمبھ میلے کے دوران مغل سرائے ریلوے اسٹیشن، جسے اب دین دیال اپادھیائے جنکشن کا نام دیا گیا ہے، اور الہٰ آباد شہر کا نام بدل کر پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے، جیسے مقامات تک پھیل گیا ہے۔ فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا اور جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام رانی لکشمی بائی کے نام پر رکھا گیا۔ حالیہ تجاویز میں علی گڑھ سے ہری گڑھ، فیروز آباد سے چندر نگر، مین پوری سے مایا پوری، سنبھل سے پرتھوی راج نگر یا کالکی نگر، سلطان پور کو کشبھون پور اور دیوبند کو دیو ورند میں تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔