• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اتراکھنڈ: ٹیمپو حادثہ کا شکار، ۱۰؍ سیاح ہلاک، ۱۳؍ زخمی

Updated: June 15, 2024, 9:26 PM IST | Dehradun

اہلکاروں نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے بدری ناتھ قومی شاہراہ پر دریائے الیکنندہ میں ایک ٹیمپو کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ۱۰؍ سیاح ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۱۳؍ زخمی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Rescue officials bringing the injured to Rudraprayag by helicopter. Photo: PTI
امدادی حکام بذریعہ ہیلی کاپٹر زخمی افراد کو رودرپریاگ لاتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

اہلکاروں نے بتایا کہ بدری ناتھ قومی شاہراہ پر دریائےالیکنندہ میں ایک ٹیمپو کے پھنسل کے گرنے کے سبب ۱۰؍ سیاح ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۱۳؍ زخمی ہوئے ہیں۔ گڑھوال کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ایس ناگنیال اس حادثے کے متاثرین سیاح ہیں ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ چوپٹا کا دورہ کرنے جا رہے تھے۔ 

دریا کے کنارے حادثے کے بعد گاڑی کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: ایکس
ناگنیال نے مزید کہا کہ ’’گاڑی میں ۲۶؍ افراد تھے اور وہ تمام دہلی کےرہائشی تھے۔ ۱۰؍ افراد حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے بعد ۷؍ زخمیوں کو ایمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ۶؍ زخمی رودرپریاگ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔‘‘
ضلعی ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر نے کہا کہ یہ حادثہ آج صبح ۱۱؍ بجے پیش آیا تھا اور حادثےکی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔ انہون نے مزیدکہا کہ گاڑی سڑک سے ۲۵۰؍میٹر نیچے دریائے الیکنندہ کے کنارے گری تھی۔ 

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی زخمیوں کا علاج کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور اسے ’’دل دہلا دینے والا ‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتراکھنڈ میں پیش آنے والے اس حادثے پر کافی افسوس ہے۔ میں مہلوکین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ممکنہ مددفراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘ 

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی حادثے کے سبب جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرمو نے اپنے ایکس پوسٹ میں حادثے کے تعلق سے لکھا کہ ’’اتراکھنڈ میں پیش آنے والا یہ حادثہ افسوس ناک ہے۔ میں لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔‘‘ 

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی حادثے کے تعلق سے اظہارافسوس کیا اور لواحقین کو اظہار تعزیت پیش  کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK