Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اتراکھنڈ : ۲۳؍ افراد برف میں دَب گئے

Updated: March 01, 2025, 12:27 AM IST | Uttarakhand

گلیشیئر کے پھٹنے اور برفانی تودہ ’بی آر او‘ کے کیمپ پر گرنے سے تباہی مچ گئی

Rescue workers have succeeded in safely extracting 32 people.
بچاؤ کارکنوں نے ۳۲؍ افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 اتراکھنڈ  میں چین کی سرحد کے قریب مانا  علاقے میں گلیشیئر پھٹنے  اور دیوہیکل برفانی تودہ  بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے کیمپ پر گرنے کے  تباہ کن سانحہ میں  اس خبر کے لکھے جانے تک ۳۲؍ مزدوروں کو بحفاظت نکال لیاگیاہے جبکہ  ۲۳؍ کے برف کے نیچےپھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔
 یہ سبھی مزدور بدری ناتھ دھام میں سڑک تعمیرات کے کام میں مصروف تھے۔  مزدوروں کو باہر نکالنے کیلئے بچاؤکا عمل فوری طور پر شروع ہو گیا ہے۔۳۲؍ مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے بعد  دیگر مزدوروں کی تلاش زور و شور سے جاری ہے۔ جائے حادثہ پر چمولی ضلع پولیس و انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ بی آر او ٹیم کے اراکین بھی موجود ہیں۔ اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسی کے پیش نظر بدری ناتھ دھام سے۳؍کلومیٹر آگے مانا گاؤں کے پاس سڑک سے برف ہٹانے اور اس کی مرمت کا کام تیزی سے چل رہا تھا ۔ جمعہ کی صبح ایک ٹھیکیدار کے۵۷؍مزدور سڑک پر سے برف ہٹا رہے تھے، تبھی اچانک پہاڑ پر گلیشیئر پھٹا اور سبھی مزدور برف میں دب گئے۔اس حادثے کی خبر ملنے کے فوراً بعد بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) اور ضلع پولیس و انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ آناً فاناً ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ بی آر او کے کمانڈر انکور مہاجن نے بتایا کہ مانا گاؤں سے تقریباً ایک کلومیٹر قبل آرمی کیمپ کے پاس والی سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK