• Sun, 09 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمرہ کیلئے جانے والوں کو ٹیکہ لگوانا لازمی نہیں۔ سعودی حکومت نے فیصلہ واپس لیا

Updated: February 08, 2025, 12:03 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اس فیصلے سے معتمرین نےراحت محسوس کی ۔ ٹور آپریٹرس کی تنظیموں کے مطابق سعودی حکومت نے سرکیولر جاری کیا اور خاص طور پر ایئرلائنز کوتوجہ دلائی گئی۔

The number of people going for Umrah increases during Ramadan. Photo: INN
رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

عتمرین کیلئے ٹیکہ لگوانے کو سعودی حکومت کی جانب سے ۱۰؍فروری سے لازم کیا جانے والاتھا لیکن اس فیصلہ کوواپس لے لیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے سرکیولر جاری کرکے اس کا اعلان کیا گیا اور پہلے جاری کردہ سرکیولر کا بھی حوالہ دیا گیاہے۔ اب معتمرین پہلے کی طرح بغیر ویکسین لگوائے سفر کرسکیں گے، یہ ان کے لئےبڑی راحت ہے اور بالخصوص رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اس سے سہولت ہوگی ۔ یہ سرکیولر سعودی عرب کے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز بن عبداللہ الدُعیلج کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے اوراس میں تمام ایئرلائنز کوبطور خاص متوجہ کیا گیا ہے۔ 
 ٹور آپریٹرس کی اسوسی ایشن کےذریعے بھی سعودی حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔ حج سینٹرل کمیٹی کے رکن اورپیر بغدادی ٹور کے ذمہ دار محمدصدیق نےبتایاکہ ’’معتمرین اورٹور آپریٹرس دونوں پریشان تھے مگر سعودی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا جس سےکافی راحت محسوس کی جارہی ہے۔ عمر ہ کرنے والوں کواب ویکسین لگوانے کیلئے بھاگ دوڑ نہیں کرنی ہوگی اور نہ ہی پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ’’ چونکہ سعودی حکومت کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ کئے جانے کے بعد اس کونافذ کردیا جاتا ہے اورنہ چاہتے ہوئے بھی حاجی ہوں یا عمرہ کرنے والے، ان کوعمل کرنا ہوتا ہے۔ اس تعلق سے بھی کافی پس و پیش تھا لیکن اب واضح ہوگیا اور سعودی حکومت کے اس قدم کی ستائش کی جارہی ہے۔ ‘‘ 
’’من مانی شروع ہوگئی تھی ‘‘
 الحبیب ٹور کے ذمہ دار ظفراللہ غوری نےبتایا کہ ’’سعودی حکومت نے ویکسین لگوانے کی شرط کیا عائد کی تھی کہ سینٹرس والوں نے من مانی شروع کردی تھی، کوئی ایک ویکسین کیلئے دو ہزارروپے چارج کررہا تھا تو کوئی ۴؍ اور ۵؍ ہزار روپے تک لینے کی بات کررہا تھا مگراسے ختم کرنے کےبعد یہ ساری جھنجھٹ ختم ہوگئی ہے۔ اب نہ توپیسہ خرچ کرنا ہوگا اورنہ ہی بھاگ دوڑکرنی ہوگی۔ ‘‘
 حج فیڈریشن کے چیئرمین عاشق علی نے نمائندہ انقلاب کو بتایا اور وہ سرکیولر بھی بھیجا جس میں فیصلہ واپس لینے کی تفصیل درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ بڑی سہولت ہوگئی ورنہ جن‌مراکز پر یہ ٹیکہ لگانے کی اجازت دی گئی تھی، انہوں نے تو الگ الگ ریٹ لگادیئے تھے اور رمضان المبارک میں تو اس کا چارج اور بڑھ جاتا مگر سعودی حکومت نے عمرہ کے لئے وہ شرط ہٹاکر معتمرین کو بڑی راحت پہنچائی ہے‌۔ ‘‘
’’فیصلہ ابھی ملتوی کیا گیا ہے ‘‘
 حج عمرہ ٹور آرگنائزرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عمران علوی سے استفسار کرنے پر انہوں نے انقلاب کو بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے اس تعلق سے دوسرا سرکیولر جاری کیا گیا ہے کہ عمرہ کے لئے جانے والوں کو ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں، وقتی طور پر اسے ملتوی کردیاگیا ہے۔ یہ اچھا اور عمرہ کیلئے جانے والوں کو راحت پہنچانے والا فیصلہ ہے۔ اس سے معتمرین کو جی سی سی (گامکا) جاری کرنے والے مراکز کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ’’آگے کیا فیصلہ کیا جاتا ہے، دیکھا جائےگا۔ ویسے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مزید سہولت محسوس کی جارہی ہے کیونکہ رمضان المبارک میں کثرت سے لوگ عمرہ کیلئے جاتے ہیں، ایسے میں ان پر مزید بوجھ پڑتا۔ ‘‘ 

یہ ویکسین کیا ہے ؟
 ڈاکٹر محمد اشفاق مرزا سے ’مینن جائٹس ویکسین‘ کے تعلق سے معلوم کرنے پرانہوں نےبتایاکہ ’’یہ دماغی بخار، گردن کی تکلیف اور دماغ کی جھلّی کو متاثر کرنے والی تکالیف ، جراثیم اورگرمی کی شدت سے ہونے والے بالخصوص دماغی امراض سے بچاؤ کیلئے یہ ٹیکہ دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK