• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

واکولہ: ممنوعہ چائنیز مانجھے سے گلا کٹنے سے پولیس کانسٹبل ہلاک

Updated: December 25, 2023, 11:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

دنڈوشی پولیس اسٹیشن میں تعینات ۳۷؍ سالہ کانسٹبل سمیر جادھو کی ممنوعہ ’چائنیز مانجھے‘ سے گلا کٹنے کے سبب موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں کھیر واڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔

Police Constable Sameer Jadhav. Photo: INN
پولیس کانسٹبل سمیر جادھو۔ تصویر : آئی این این

دنڈوشی پولیس اسٹیشن میں تعینات ۳۷؍ سالہ کانسٹبل سمیر جادھو کی ممنوعہ ’چائنیز مانجھے‘ سے گلا کٹنے کے سبب موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں کھیر واڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلی گئی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر واکولہ بریج پر اس وقت پیش آیا ہے جب کانسٹبل سمیر موٹرسائیکل کے ذریعے گھر جارہا تھا۔ حادثہ کے فوراً بعد اسے سائن اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سمیر کو داخلے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا۔ باندرہ کی کھیرواڑی پولیس نے جائے وقوع سے کچھ مانجھا ضبط کیا ہے۔ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اورمعاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹبل سمیر ڈبل ڈیوٹی کرنے کے بعد شام کے وقت ورلی کی بی ڈی ڈی چال میں واقع اپنے گھر جارہا تھا تبھی شام تقریباً ساڑھے ۵؍ بجے یہ واقعہ پیش آیا۔
ڈی سی پی دکشت گیدام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس یہ تحقیق کررہی ہے کہ یہ حادثہ ہی تھا یا کوئی سازش، مزید یہ کہ سمیر کا گلا مانجھے ہی سے کٹا یا کوئی اور شئے سے۔ سمیر کے پسماندگان میں بیوہ اور ۳؍ بچے ہیں۔ اس کے والدین وطن میں ہیں۔
 یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے پتنگ کیلئے بازار میں چائنیز مانجھے دستیاب تھے جو نائلون یا اس طرح کی دیگر کسی اشیاء کے بنے ہوتے ہیں اور انتہائی مضبوط ہونے کے ساتھ تیز دھاروالے ہوتے ہیں۔ انہیں عام دھاگوں کی طرح ہاتھوں سے توڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ ان سب وجوہات سے یہ پرندوں اور انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس محکمہ نے ایسے مانجھوں کو رکھنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے، اس کے باوجود کئی مقامات پر یہ مانجھے فروخت اور استعمال ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK