اسمبلی الیکشن کے ناقابل یقین نتائج کے بعد ای وی ایم کے خلاف الگ الگ انداز میں احتجاج ہو رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 10, 2024, 1:01 PM IST | ZA Khan | Nanded
اسمبلی الیکشن کے ناقابل یقین نتائج کے بعد ای وی ایم کے خلاف الگ الگ انداز میں احتجاج ہو رہے ہیں۔
اسمبلی الیکشن کے ناقابل یقین نتائج کے بعد ای وی ایم کے خلاف الگ الگ انداز میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کے قومی صدر پرکاش امبیڈکر کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ناندیڑ میں مقامی ذمہ داران دستخطی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کی افتتاحی تقریب سڈکو کے سمبھاجی چوک میں منعقد کی گئی جہاں ایک خصوصی کاؤنٹر لگایا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد، ضلع صدر وٹھل گائیکواڑ، اور دیگر اہم لیڈران موجود تھے۔ اس مہم کیلئے ایک فارمیٹ تیار کیا گیا ہے، جس پر لوگوں سے ای وی ایم کے خلاف ان کے نام، شناختی کارڈ کی تفصیلات، اور دستخط درج کئے جا رہے ہیں۔ مہم کے دوران ناندیڑ ضلع میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد رائے دہندگان کے دستخط حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ ایسے کاؤنٹر لگائے جائیں گے جہاں لوگوں کو مہم کے مقصد سے آگاہ کیا جائے گا اور ان کی حمایت حاصل کی جائے گی۔