• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ ونچت بہوجن اگھاڑی کے کارکن سب سے پہلے راج ٹھاکرے کے ’بھونگے‘ اتاریں گے‘‘

Updated: October 21, 2024, 1:28 PM IST | Ali Imran | Washim

پرکاش امبیڈکر کے بیٹے اور وی بی اے کے لیڈر سُجات امبیڈکر کا واشم اسمبلی حلقے کی امیدوار میگھا ڈونگرے کی انتخابی مہم میں ایم این ایس کو چیلنج۔

Sujat Ambedkar, leader of Vinchat Bahujan Aghari. Photo: INN
ونچت بہوجن اگھاڑی کے لیڈر سجات امبیڈکر۔ تصویر : آئی این این

’’مسلمانوں کے لئے صرف ونچت بہوجن اگھاڑی لڑ رہی ہے، راج ٹھاکرے کہتے ہیں کہ ہم بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر اور بھونگے لگاکر اس پر ہنومان چالیسا بجائیں گے، لیکن اس کی مخالفت کرتے ہوئے ونچت بہوجن اگھاڑی کے کارکن سب سے پہلے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کے بھونگے اتارنے کا کام کریں گے۔‘‘ یہ بیان وی بی اے کے صدر پرکاش امبیڈکر کے بیٹے سُجات امبیڈکر نے واشم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا ہے۔ وہ ونچت بہوجن اگھاڑی کی امیدوار میگھا ڈونگرے کی انتخابی  مہم کیلئے یہاں آئے ۔  سُجات امبیڈکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’جب تک چار پانچ مسلمان منتخب ہو کر اسمبلی میں نہیں جائیں گے، مسلم سماج کا بھلا نہیں ہوگا، کانگریس، این سی پی یا شیوسینا کے تھوپے گئے لیڈر ہماری ترقی کر ہی نہیں سکتے۔‘‘ سُجات امبیڈکر نے مسلم ووٹرس سے کہا کہ’’ آپ کا مطالبہ صرف یہ ہونا چاہئے کہ مہاراشٹر میں ۱۵؍فیصد مسلم سماج ہے، جو پارٹی مسلم سماج کو ۱۵؍فیصد شراکت داری دے گی، ہم اُسی پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔‘‘ انہوں نے مذہبی منافرت پھیلانے والی پارٹیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسلمانوں کےلئے صرف وی بی اے لڑ رہی ہے، راج ٹھاکرے کہتے ہیں کہ ہم بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر اور بھونگے لگاکر اس پر ہنومان چالیسا بجائیں گے، لیکن اس کی مخالفت کرتے ہوئے ونچت کے کارکن سب سے پہلے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے کے بھونگے اتارنے کا کام کریں گے۔ بتادیں کہ ودربھ کے بیشتر اسمبلی حلقوں میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ ضلع واشم میں جس طرح ونچت بہوجن اگھاڑی ان دونوں اتحادوں کے خلاف زور لگا رہی ہے اس سے ضلع کے تینوں حلقوں میں سہ رخی مقابلہ ہے۔ ضلع واشم میں ۴۲؍ہزار ۲۲۷ نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ جس میں کارنجہ کے ۳؍ہزار ۶۶۷ ووٹرز، واشم میں ۷ ؍ہزار ۸۰۴ اور ریسوڈ کے حلقے میں ۸؍ہزار ۲۴۰؍ ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ 
سُجات امبیڈکر کون ہیں؟
سُجات امبیڈکر ونچت بہوجن کے سربراہ ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کے بیٹے ہیں اور  ونچت بہوجن یوا اگھاڑی کے صدر ہیں۔ ۲۰۱۹ء میں، وہ اپنی کم عمری کی وجہ سے پارلیمانی انتخاب نہیں لڑ سکے، پھر ۲۰۲۴ء میں سُجات امبیڈکر  کے انتخابی میدان میں اترنے کی قیاس آرائیاں ہوئیں،۔ اب کی بار سب کی توجہ اس بات پر لگی ہوئی ہے کہ وہ اسمبلی انتخاب میں کیا فیصلہ لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK