• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وارانسی ضلعی عدالت کا گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کی چابی ضلعی مجسٹریٹ کو سونپنے کا حکم

Updated: January 18, 2024, 5:23 PM IST | Varansi

آج وارانسی ضلعی عدالت نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کی چابی ضلعی مجسٹریٹ کو سونپنے کا حکم جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں مسجد کا اے ایس آئی سروے بھی مکمل کیا گیا ہے جس کی رپورٹ پر فیصلہ ابھی باقی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج ضلعی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کی چاپی ضلعی مجسٹریٹ کے حوالے کر دی جائے۔ خیال رہے کہ گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کو ویاس جی کا تہہ خانہ کہتے ہیں۔ اس ضمن میں ضلعی عدالت کے جج اے کے وشویش نے کہا کہ تہہ خانے کی مکمل حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے تہہ خانے کی ذمہ داری ضلعی مجسٹریٹ کو سونپی جا رہی ہے۔ 
قبل ازیں مجسٹریٹ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ۱۹۹۳ میں تہہ خانے کو لاک کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے سومناتھ ویاس تہہ خانے کو عبادت گاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ خیال رہے کہ گیان واپی مسجد کا اے ایس آئی سروے بھی کیا گیا ہے۔ اے ایس آئی نے سروے مکمل کرنے کے بعد کورٹ کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر فیصلہ سنانا اب تک باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK