پہلگام حملے کے خلاف دیگر مقامات کی طرح خطہ کو کن کے سندھو درگ، رتنا گیری اور رائے گڑھ ضلع میں بھی لوگ پاکستان کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کے ذریعے اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 30, 2025, 1:40 PM IST | Siraj Sheikh | Murud-Janjira
پہلگام حملے کے خلاف دیگر مقامات کی طرح خطہ کو کن کے سندھو درگ، رتنا گیری اور رائے گڑھ ضلع میں بھی لوگ پاکستان کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کے ذریعے اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔
پہلگام حملے کے خلاف دیگر مقامات کی طرح خطہ کو کن کے سندھو درگ، رتنا گیری اور رائے گڑھ ضلع میں بھی لوگ پاکستان کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کے ذریعے اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔ منگل کے روز رائے گڑھ کے مروڑ شہر میں ہندو اور مسلم سبھی سماج کے لوگوں نے احتجاجی مارچ نکال کر پہلگام حملے کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر ترنگا لہراتے ہوئے پاکستان مرد ہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔ یہ احتجاجی مارچ بازار پیٹھ سے نکالا گیا۔ اس موقع پر سابق رکن بلدیہ پرمود بھا ئید ے، جماعت المسلمین محلہ بازار کے سیکریٹری مصدق قادری، صدر راشد فہیم، مشہور تاجر سچن شاہ، شیو سینک کنال ستو ڈ کر اور حفیظ کبلے نے اپنے خیالات پیش کے۔
سبھی نے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ مقررین نے مہلوکین کیلئے تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ نیز مو دی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں دیر نہ کرے اور دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کا یہ دہشت گردانہ حملہ ملک کے دشمنوں کی جانب سے ہمارے لئے کھلا چیلنج ہے۔ اسلئے اس کا منہ تو ر جواب دینا ضروری ہے۔
شیو سینا لیڈر کنا ل ستو ڈ کر نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذ ر یعے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ اس احتجاجی ریلی میں شریک رہیں۔ اس اپیل کا مثبت رد عمل ملا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے مارچ میں حصہ لیا۔ جماعت المسلمین بازار پیٹھ کے نائب سیکریٹری لیاقت رو گھے نے بتایا کہ گزشتہ روز سبھی مسلم جما عتوں کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ اس مذمتی ریلی میں زیادہ سے تعداد میں شریک رہیں۔ اس احتجاج مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی۔