• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھاراوی کی انتخابی مہم میں ورشا گائیکواڑ کی شرکت

Updated: November 18, 2024, 1:05 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عوامی جلسوں سے خطاب، ایم وی اے کی ۷؍گیارنٹیوں والے ہینڈ بل کی تقسیم۔

Varsha Gaikwad and Babu Khan during the election campaign. Photo: INN
ورشاگائیکواڑ اور ببوخان انتخابی مہم کے دوران۔ تصویر : آئی این این

 مہاراشٹر اسمبلی الیکشن جن بنیادی موضوعات پر لڑ اجارہاہے ان میں دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اڈانی کو دیاجانا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ شیوسینا اور مہایوتی میں شامل دیگر پارٹیوں نے ریاست میں برسراقتدار آنے پر اڈانی کو دیئے گئے دھاراوی پروجیکٹ کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس لحاظ سے دھاراوی کی اسمبلی سیٹ پر پورے مہاراشٹر کی نظر ہے۔ اس سیٹ کی دوسری اہمیت یہ ہے کہ یہاں  سے ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ کی بہن ڈاکٹر جیوتی ایکناتھ گائیکواڑ امیدوار ہیں۔ 
 انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں جبکہ مہم میں  شدت آگئی ہے، ورشا گائیکواڑ نے دیگر حلقوں سے وقت نکال کر ایک بار پھر دھاواری کی جانب توجہ مبذول کی ہے اور دھاراو ی کو انصاف دلانے کا نعرہ دیا ہے۔ ان کےساتھ کارپوریٹر ببو خان بھی پیش پیش ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مقامی عوام کی ناراضگی کی وجہ سے دھاراوی میں  مہایوتی کی امیدوار جیوتی کائیکواڑ کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔ اتوار کو انہوں نے سائن ریلوے اسٹیشن سے ٹی جنکشن اور ۹۰؍ فٹ روڈ تک ریلی نکالی جس میں عوام کی زبردست حمایت کے حوالے سے انہوں نے اس نمائندہ کو بتایا کہ ’’دھاراوی کو غریبوں سے چھیننےکی کوشش کی جارہی ہے، اس کے خلاف لڑائی میں  پوری مہایوتی عوام کے ساتھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری ریلی میں  بھیڑ امڈرہی ہے۔ ‘‘ روڈ شو کے دوران کانگریس اور ایم وی اے کی ۷؍ گیارنٹیوں والا ہینڈ بل ھی تقسیم کیا گیا۔ کئی مقامات پر بزرگ خواتین نے جیوتی کو گلے لگا کر انہیں  جتانے کی یقین دہانی کرائی۔ ورشا گائیکواڑ نے جیوتی گائیکواڑ کی انتخابی مہم میں شرکت کرکے ’’بیٹی کا الیکشن، دھاراوی کی جیت‘‘ کا نعرہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’جڑیں گےاور آگے بڑھیں گے‘‘ کے نعرہ کے ساتھ یہاں  عوامی رابطہ مہم میں  شرکت کی۔ واضح رہے کہ دھاراوی میں جیوتی کی انتخابی مہم میں  تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی بھی شرکت کرچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK