• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیلی بھیت میں اومیکرون کے خطرے پر ورون گاندھی کو تشویش

Updated: January 03, 2022, 1:05 PM IST | Agency | Pilibhit

ضلع کے چیف میڈیکل افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کرکے احتیاطی تدابیر سے متعلق تبادلۂ خیال کیا ، بچوں کا زیادہ خیال رکھنے پر زور

 Varun Gandhi`s Virtual Meeting..Picture:INN
ورون گاندھی کی ورچوئل میٹنگ ۔۔ تصویر: آئی این این

 اتر پردیش کے پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ضلع میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا اور ضلع کے چیف میڈیکل افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کرکے احتیاطی تدابیر سے  تبادلۂ خیال کیا۔ ورون  گاندھی نے سنیچر کو پیلی بھیت کے سینئر ڈاکٹروں سے کہا :’’ وہ اومیکرون سے  تحفظ اور حفاظتی تدابیر پر مشورہ کے بعد اس  سلسلے میں بیداری مہم چلائیں۔‘‘ ورون کے سیکریٹری ایم آر ملک نے بتایا:’’میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ  نے اس پر زور دیا کہ بچوں کا زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔‘‘ میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ورون نے ٹویٹ کیا :’’ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا :’’میں پیلی بھیت میں نئے سال کا آغاز ضلع کے طبی اہلکاروں سے میٹنگ سے کر رہا ہوں تاکہ طبی خدمات کو مقررہ وقت میں بہتر بنایا جا سکے۔ میں دوسرے قانون سازوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اپنے علاقوں میں طبی انتظامات کا جائزہ لیں۔ ‘‘ انہوں نے میڈیکل افسران سے کہا :‘’’ اگر کوئی بچہ اس وائرس سے متاثر ہو تو اسے فوری طور پر  اسپتال میں داخل کر کے مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ ‘‘ورون گاندھی نے یہ بھی کہا:’’ جن گرام سبھا(گاؤں) میں ٹیکہ کاری کی کمی ہے وہاں جلد از جلد کیمپ  لگاکر۱۰۰؍ فیصد ٹیکہ کاری کی جانی چاہئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے وباء کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسپتالوں میں آکسیجن  اور دیگر ضروری سہولتوں کے انتظامات پہلے سے کرنے  پر بھی زور دیا۔ ایم پی نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیوں  کے حالات فوری طور پر بہتر کئے جائیں اور ٹیسٹنگ بڑھائی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK