یہاں ایک ۱۹؍ سالہ لڑکی کو پولیس نے اپنے سابق عاشق کے ۳؍ سالہ بھتیجے کو مبینہ طورپراغواء کرنے کے۳؍ گھنٹے کے اندرگرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے یہ جرم اپنے سابق عاشق کے والدین کو سبق سکھانے کیلئے کیا تھا۔
EPAPER
Updated: October 22, 2024, 10:51 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
یہاں ایک ۱۹؍ سالہ لڑکی کو پولیس نے اپنے سابق عاشق کے ۳؍ سالہ بھتیجے کو مبینہ طورپراغواء کرنے کے۳؍ گھنٹے کے اندرگرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے یہ جرم اپنے سابق عاشق کے والدین کو سبق سکھانے کیلئے کیا تھا۔
یہاں ایک ۱۹؍ سالہ لڑکی کو پولیس نے اپنے سابق عاشق کے ۳؍ سالہ بھتیجے کو مبینہ طورپر اغواء کرنے کے ۳؍ گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمہ نے یہ جرم اپنے سابق عاشق کے والدین کو سبق سکھانے کیلئے کیا تھا کیونکہ انہوں نے اس کے عاشق کے ساتھ تعلقات کی اس لئے مخالفت کی تھی کیونکہ وہ دیگر مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پولیس نے ملزمہ کا فون لوکیشن ٹریس کرکے اسے گرفتار کرلیا اور مغویہ کو اس کے قبضے سے برآمد کرلیا۔
ملزمہ صبیحہ شیخ جو بالی ووڈ فلموں اور کرائم ویب سیریز میں کام کر چکی ہیں، کو اتوار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق وسئی کے والیو پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر سچن سانِپ نے بتایا کہ بچے کی ماں پریتی گوتم نے سنیچر کی صبح تقریباً ۸؍ بجے اپنے بیٹے کو پلے گروپ اسکول میں چھوڑا تھا۔ جب وہ صبح ۱۱؍بجے اسے لینے پہنچی تو ٹیچر نے بتایا کہ صبح ۹؍ بجے ایک خاتون جس نے دعویٰ کیاتھا کہ اسے گوتم نے بچے کو دوا دینے کیلئے بھیجا تھا، اسے پہلے ہی لے گئی ہے۔ اس کے بعد والدین نے والیو پولیس میں شکایت کی جس کے بعد نامعلوم خاتون کے خلاف اغواء کا کیس درج کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلے گروپ کے باہرنصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو اس میں ایک عورت کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ جب مغویہ کے والد دنیش گوتم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ دیکھی تو اس نے خاتون کو صبیحہ شیخ کے طور پر پہچان لیا جو اس کے ۲۵؍ سالہ بھائی برجیش کی سابق معشوقہ ہے۔
اسسٹنٹ انسپکٹر سچن سانپ کے مطابق ملزمہ صبیحہ شیخ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا کہ برجیش کے ساتھ اس کا رشتہ اس کے خاندان کے دباؤ کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا کیونکہ وہ دیگر مذہب سے تعلق رکھتی تھی۔ اسی لئے برجیش کے خاندان کو سبق سکھانے کیلئے اس نے بچے کو اغواء کیا۔
پولیس اس معاملے میں ملزمہ کے موبائل فون لوکیشن کو ٹریس کرنے کے بعد اس کے گھر پہنچی اور اسے گرفتار کر لیا۔ بچے کو صحیح سلامت برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیاہے۔