• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیہی مانگ سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

Updated: November 07, 2024, 12:31 PM IST | New Delhi

ہندوستان میں گاڑیوں کی خردہ فروخت اکتوبر میں سالانہ کی بنیاد پر ۳۲؍ فیصد بڑھ کر۲۸۳۲۹۴۴؍ یونٹس ہوگئی۔ دو پہیہ گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں سمیت تمام شعبے میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان میں گاڑیوں کی خردہ فروخت اکتوبر میں سالانہ کی بنیاد پر ۳۲؍ فیصد بڑھ کر۲۸۳۲۹۴۴؍ یونٹس ہوگئی۔ دو پہیہ گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں سمیت تمام  شعبے  میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صنعتی تنظیم ایف اے ڈی اے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اکتوبر۲۰۲۳ء میں خردہ فروخت۲۱۴۳۹۲۹؍ یونٹس رہی۔

یہ بھی پڑھئے: این بی ایف سی کو خوفزدہ ہونے کی ضرور ت نہیں: شکتی کانت

فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرس اسوسی ایشن(ایف اے ڈی اے) کے مطابق  اس سال اکتوبر میں مضبوط نمو کی بڑی وجہ دیہی مانگ میں اضافہ تھا۔ خاص طور پر دو پہیہ گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافے اور ربیع کی فصلوں کیلئے  کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) میں اضافے سے مدد ملی۔اکتوبر۲۰۲۳ء میں مسافر گاڑیوں کی فروخت ۳۶۴۹۹۱؍  یونٹس سے۳۲ء۳۸؍ فیصد بڑھ کر ۴۸۳۱۵۹؍  یونٹس ہوگئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ماہ ۳۶ء۳۵؍ فیصد بڑھ کر ۲۰۶۵۰۹۵؍ یونٹس ہوگئی جو اکتوبر ۲۰۲۳ء میں ۱۵۱۴۶۳۴؍ یونٹس تھی۔۳؍ پہیوں کی فروخت اکتوبر۲۰۲۴ء میں سالانہ کی بنیاد پر ۱۱ء۴۵؍ فیصد بڑھ کر۱۲۲۸۴۶؍  ہوگئی۔ایف اے ڈی اے  کے مطابق اکتوبر میں ٹریکٹر کی فروخت۳ء۰۸؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۶۴۴۳۳؍ یونٹس تک پہنچ گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK