• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویلور : ڈی ایم کے اور کانگریس پر مودی کا نشانہ

Updated: April 11, 2024, 3:59 PM IST | Agency | Vellore

ڈی ایم کے کو ایک خاندان کی کمپنی قراردیتے ہوئے کہا کہ پارٹی پوری ریاست کو لوٹ رہی ہے۔

Prime Minister Modi during a rally in Vellore. Photo: PTI
وزیر اعظم مودی ویلور میں ریلی کے دوران۔ تصویر : پی ٹی آئی

وزیراعظم مودی نے تمل ناڈو میں حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) اور کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ پوری ڈی ایم کے ایک خاندان کی کمپنی بن گئی ہے اور ریاست کو لوٹ رہی ہے۔ مودی نے بی جے پی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں کے حق میں یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ ڈی ایم کے ریاست کو پرانی سوچ اور پرانی سیاست میں پھنسا کر رکھنا چاہتی ہے۔ پوری ڈی ایم کے ایک فیملی کمپنی بن گئی ہے۔ ڈی ایم کے کی خاندانی سیاست کی وجہ سے تمل ناڈو کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔
 ڈی ایم کے پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ بدعنوانی پر پہلا کاپی رائٹ ڈی ایم کے کا ہے اور پورا `خاندان ریاست کو لوٹنے پر تلا ہوا ہے۔ ڈی ایم کے کے ایک کارکن کی حالیہ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے، جسے بعد میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے یہ ثابت کرنے کے بعد پارٹی سے نکال دیا گیا تھا کہ وہ ڈرگ کارٹل کا سرغنہ تھا، وزیر اعظم نے پوچھا کہ ان ڈرگ مافیاؤں کو کس کا تحفظ حاصل ہے؟ انہوں نے کہا ’’این سی بی کے ذریعہ گرفتار کیا گیا ڈرگ مافیا کس خاندان سے تعلق رکھتا ہے؟‘‘ انہوں نے ڈی ایم کے پر لوگوں کو خطہ، مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کرنے کا الزام لگا یا اور اسے اس کی  پرانی خطرناک سیاست قراردیا۔ انہوں نے کچا تھیو جزیرہ کے معاملے پرکانگریس پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ اس نے اس معاملے پر اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK