• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویتنام: حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ گیوینفوٹرونگ کا ۸۰؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: July 19, 2024, 6:46 PM IST | Hanoi

ویتنا م کے قد آور لیڈر اور ویتنام کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ گیوینفوٹرونگ کا ۸۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ ایک دہائی سے ویتنام کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کے دورحکومت میں کمیونسٹ پارٹی کوکافی تقویت حاصل ہوئی۔

The late Vietnamese leader Phu Trong Ruling. Photo: INN
ویتنام کے آنجہانی لیڈر گیوینفوٹرونگ۔ تصویر : آئی این این

ویتنا م کے قد آور لیڈر اور ویتنام کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ گیوینفوٹرونگ کا ۸۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ،گیوینفوٹرونگ حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ملک کے انتہائی بآثر لیڈر تھے ۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایک مہینے کی علالت کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔نیہان دان اخبار کے مطابق’’ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری گیوینفوٹرونگ۱۹؍ جولائی ۲۰۲۴ء کو ۱۰۸؍ مرکزی فوجی اسپتال میں طویل عمری اور خطرناک بیماریوں سے متاثر ہونے کےسبب جمعہ کو انتقال کر گئے۔‘‘ 
گیوینفوٹرونگ نےپارٹی کے سربراہ بننے کے بعد ۲۰۱۱ءسے ویتنام کی سیاست میں کلیدی مقام حاصل کر لیا۔ ان کے دور حکومت میں ویتنام کی ایک پارٹی نظام میں کمیونسٹ پارٹی کو تقویت حاصل ہوئی۔ ایک دہائی قبل حکومت ملنے کے بعد انہیں ویتنام کی سیاست میں مرکزی مقام حاصل ہو گیا، اقتدار کی طاقت کا پلڑا ان کے قیادت والے شعبے کی جانب جھکا ہوا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK