• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وجے وڈیٹیوار : ’’تلاٹھی امتحان ایم پی ایس سی کے ذریعے لیا جائے‘‘

Updated: January 12, 2024, 11:31 AM IST | Ali Imran | Nagapur

وجے وڈیٹیوار کا وزیراعلیٰ کے نام خط، روہت پوار کا امتحان میں بدعنوانی الزام۔

Vijay Wadettiwar. Photo: INN
وجےوڈیٹیوار۔ تصویر : آئی این این

اپوزیشن لیڈر وجے ودیٹیوار نے ریاست میں جاری تلاٹھی بھرتی تنازع پر ایک خط وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے تلاٹھی امتحان میں ہوئی بدنظمی کے ذمہ داروں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور ا س طرح کے امتحانات ایم پی ایس سی یا اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کروانے کا مطالبہ کیا۔ 
وجے وڈیٹیوار نے لکھا ہے کہ یو پی ایس سی، ایم پی ایس سی کے امتحانات ضلع کلکٹروں کے کنٹرول میں ہوتے ہیں، اسلئے ان میں شفافیت ہوتی ہے۔ ان میں کوئی بدنظمی یا بدعنوانی نہیں ہوتی۔ وڈیٹیوار نے سوال کیا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے منعقد کئے جارہے امتحانات میں گھپلے ہو نے کی تصدیق کے باوجود نجی آئی ٹی کمپنیوں کو یہ ٹھیکے کیوں دیئے جارہے ہیں ۔ ایم پی ایس سی ہر قسم کے امتحانات منعقد کرنے کا اہل ہے۔ لیکن ریاستی حکومت ایم پی ایس سی کو ضروری افرادی قوت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ حکومت سرکاری خود مختار اداروں کو کمزور کرکے نجی آئی ٹی کمپنیوں کو مضبوط کررہی ہے۔ وڈیٹیوار نے الزام لگایا کہ ایم پی ایس سی چیئرمین، ممبران کی تقرری اور افسران و دیگر عملہ فراہم کرنے میں تساہل برت رہا ہے۔ 
  انہوں نے سوال کیا کہ جو نجی آئی ٹی کمپنیاں امتحانات کا انعقاد کر رہی ہیں ، وہ کس کی ہیں ؟ سوالیہ پرچہ کیسے لیک ہوتا ہے؟ اس کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان نجی آئی ٹی کمپنیوں کے مالکان اور ڈائریکٹرس کیخلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔
روہت پوار کا الزام 
اس معاملے میں این سی پی (شرد) کے نوجوان رکن اسمبلی روہت پوار نے الزام لگایا ہے کہ تلاٹھی بھرتی امتحان میں بدعنوانی ہوئی ہے اور ایک امیدوار سے ( پاس کروانے کیلئے) ۲۵؍ لاکھ روپے کی رشوت لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر الزام لگا رہے ہیں ۔ اب ہم پر کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کہا تھا کہ اگر کسی نے تلاٹھی امتحان میں بدعنوانی کا الزام لگایا تو اس کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔ روہت پوار اسی انتباہ کا جواب دے رہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK