Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وکھرولی : راستے کی کھدائی اورکام مکمل نہ ہونے سےمقامی افراد کو شدید دشواری

Updated: March 07, 2025, 11:46 PM IST | Mumbai

جامع مسجدروڈ کی سمت ٹریفک موڑنے سے راستہ جام ۔رمضان المبارک میںمغرب کے وقت اور براحال ہوتا ہے ۔جلد کام پورا کرنے کا مطالبہ

Vehicles are seen stuck in traffic on the road in Vikhroli.
وکھرولی کی سڑک پر گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی نظر آرہی ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

 یہاںکافی وقت سے راستے کی کھدائی اور نالے کاکام نہ ہونے سے رمضان المبارک میں شدید دشواری ہورہی ہے ۔ وکھرولی جامع مسجد کی سمت ٹریفک موڑنے سے راستہ جام ہوجاتا ہے۔ بالخصوص مغرب کے وقت اور براحال ہوتا ہے۔ شہریوں نے شہری انتظامیہ سے جلد کام پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
  ٹیگور نگر تین نمبر گائیکواڑ ادیان کے سامنے نالے کا کام جاری ہے ۔اس کی وجہ سے خاص طو ر پر ۳۵۳؍بس کے پرانے روٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔ اسی روڈ سے اسپتال جانا ہوتا ہے اوربس بھی اسی روڈپرچلتی تھی،یہیں سے لوگ ہائی وے پر جاتے ہیںمگر اسے کھودنے کےسبب سب کچھ ٹھپ ہے اور دوسرے روڈ پر ٹریفک موڑنے کے سبب لوگوں کو ناقابل بیان دشواری پیش آرہی ہے۔ 
 ادریسی فاؤنڈیشن کے ذمہ دار وارث علی شیخ نے بتایاکہ ’’ کام رکنے اورٹریفک روٹ موڑنے کی وجہ سے جامع مسجد روڈ پرزبردست ٹریفک جا م ہوجاتا ہے، یہیں بازار بھی لگتاہے اورافطاری کا سامان خریدنے والے بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ اس لئے ایس وارڈ کے افسران سے درخواست ہے کہ جلد سے جلدکا م پورا کیاجائے تاکہ لوگوں کواس پریشانی سے نجات ملے۔‘‘ انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’ایم ایل اے ،ایم پی اوربی ایم سی کے افسران سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ اس جانب توجہ دیں اورعوام کوہونے والی پریشانی سے راحت دلائیں۔ خاص طور پر رمضان المبارک میںٹریفک جام سے لوگوں کی پریشانی اوربڑھ گئی ہے، اسے فوراً دور کیا جائے۔‘‘
 عبداللہ خان نے بتایاکہ ’’ نالے کاکام کیا جارہا ہے ،یہ اچھا فیصلہ ہے ۔اس سے پانی کی نکاسی آسانی سے ہوگی اوربار ش میںپانی جمع نہیںہوگا مگر ٹریفک روٹ کو جس طرح موڑا گیا ہے ،اس کی وجہ سے عوام کو زبردست پریشانی ہورہی ہے۔اس کے لئے کوئی ایسا طریقہ اپنایا جائے جس سے لوگوں کو راحت ملے ۔ اس کے علاوہ نالے کے کام میں تیزی لائے جائے تاکہ ٹریفک اپنے مقررہ روٹ کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے ۔‘‘ 
 عبدالرحیم انصاری نے بتایاکہ’’ ٹریفک جام ہونے سے رمضان المبارک میں اورپریشانی ہورہی ہے ۔ بی ایم سی کے علاوہ دیگرشعبوں کے اہلکاروں کو بھی اس کا علم ہے مگر سب آنکھ بند کئے ہوئے ہیں ۔‘‘ 
 بی ایم سی کے ایک آفیسر کے مطابق ’’پانی کی نکاسی کیلئے نالے کا کام کیا جارہا ہے لیکن کچھ رکاوٹ آگئی ہے، اسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ تیزی سے کام آگے بڑھ سکے۔‘‘
 اس تعلق سے جونیئر انجینئر کاجواب تھا کہ ’’نالے کاکام کرنےوالا ڈپارٹمنٹ الگ ہے۔‘‘ انہوں نے کام رکنے کی وجہ سے لاعلمی ظاہر کی۔

vikhroli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK