Inquilab Logo Happiest Places to Work

ولے پارلے : مندر کے انہدام کیخلاف جین برادری کا مورچہ،وارڈ آفیسر کا تبادلہ

Updated: April 19, 2025, 11:18 PM IST | Mumbai

رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے احتجاجی مورچہ میں شرکت کرتے ہوئے مندر دوبارہ تعمیر کروانے کے جین سماج کے مطالبہ کی حمایت کا اعلان کیا

MP Varsha Gaikwad joins Jain community in protest
رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے جین برادری کے ساتھ مورچے میں شرکت کی

ولے پارلے ایسٹ میں دگمبرجین مندر کو بی ایم سی کے ذریعے آناً فاناً منہدم کرنے کے خلاف سنیچر کو جین سماج کی جانب سے مورچہ نکالا گیا ۔ اس مورچے میں بڑی تعداد میں خواتین اور مذہبی رہنماؤںکے ساتھ ساتھ ممبئی کانگریس کی صدر و رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے بھی شرکت کی اور مندر دوبارہ تعمیر کروانےکی جین سماج کے مطالبےکی حمایت کرنے کااعلان کیا ۔ ورشا گائیکواڑ نے الزام لگایاکہ مذکورہ مندر کے معاملہ عدالت میں سماعت ہونے والی تھی لیکن بی ایم سی کے اہلکاروں نے عدالت کے فیصلے کا انتظار کئےبغیر مندر کو منہدم کر دیا۔ جین مندر کے انہدام کے دوران، جین تیرتھنکروں کی مورتیوں، ان کے منتر، قابل احترام کتابوں اور صحیفوں کو ہٹانے بھی نہیں دیا گیا اور ان کی بھی توہین کی گئی۔
 ورشا گائیکواڑ نے جین مندر کے انہدام کو پہلے سے منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئےبی جے پی اتحاد کی `بلڈوزر حکومت    ذمہ دار ہے۔
 اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ جب انہوں نے جین مندر کے انہدام کے سلسلے میں میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی سے بات کی تو انہوں نے یقین دلایا کہ اسی جگہ پر دوبارہ دگمبر جین مندر بنایا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ مندر کمیٹی کے مطابق ایک ہوٹل کا مالک اس جگہ پر بار کھولنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئےیہ انہدامی کارروائی کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ’’جب معاملہ عدالت میں تھا اور سماعت چند گھنٹوں میں شروع ہونے والی تھی تو بی ایم سی کے افسران نے اتنی جلد بازی کیوں دکھائی؟ 
افسر کا تبادلہ
 مندر کے انہدام کی وجہ سے جاری ہنگامہ کے پیش نظر ’کے ایسٹ‘ کے وارڈ آفیسر نوناتھ گھاڈگے کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ’ایچ ایسٹ‘ کے وارڈ آفسر سواپناجا شرساگر کو کے ایسٹ وارڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK