• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ: سروکھپ پنچایت نے ونیش پھوگاٹ کو گولڈ میڈل سے نوازا

Updated: August 26, 2024, 4:57 PM IST | Haryana

ہریانہ کی سروکھپ پنچایت نے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نےاس موقع پر کہا کہ ’’پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیئے جانے کے بعد میں خود کو بدقسمت محسوس کر رہی تھی لیکن اپنے وطن لوٹنے کے بعد والہانہ استقبال، لوگوں کی محبت اور تعاون کو دیکھنے کے بعد میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔‘‘

Vinesh Phogat with his hon. Photo: X
ونیش پھوگاٹ اپنے اعزاز کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

ہریانہ کی سروکھپ پنچایت نے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو ۲۵؍ اگست کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے اس پرمسرت موقع پر امسال پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیئے جانے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب کچھ تباہ ہو گیا تھا لیکن ہندوستان لوٹنے پر ان کے شاندار استقبال کے بعد وہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری جنگ یہی پر ختم نہیں ہوئی، میری جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ ہماری بیٹیوں کی عزت کیلئے ہماری لڑائی ابھی شروع ہوئی ہے۔ ہم نے اپنے احتجاج کے دوران بھی یہی کہا تھا۔ پیرس اولمپکس میں مجھے نااہل قرار دیا گیا تو میں اپنے آپ کو بدقسمت محسوس کرتی تھی۔ اپنے وطن لوٹنے کے بعد لوگوں کی محبت اور تعاون ملنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں خوش قسمت ہوں۔ میں اس اعزاز کیلئے ہمیشہ احسان مند رہوں گی جو میرے لئے کسی بھی میڈل سے بہت زیادہ ہے۔‘‘ 

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پھوگاٹ نے کورٹ آف آربیٹریشن (سی اے ایس) میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) اور یونائیٹیڈ ورلڈ ورسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیوایس) کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔

تاہم، سی اے ایس نےایک ہفتے پر مبنی سماعت کے بعد ان کی عرضی مسترد کر دی تھی اور  ان کی تمام جدوجہد رائیگاں گئی تھی ۔بعد ازیں ونیش نے ایکس پر کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK