• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ونیش پھوگاٹ نے کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ دونوں واپس کر دئیے

Updated: December 27, 2023, 7:43 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر اعلان کیا ،ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کی ہر ممکن حمایت کا وعدہ۔

Vinesh Phogat. Photo: INN
ونیش پھوگاٹ۔ تصویر : آئی این این

 پہلوانوں کا غصہ ر یسلنگ فیڈریشن  کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ برج بھوشن کے قریبی سنجے سنگھ کے صدر بننے پر مشہور خاتون پہلوان ساکشی ملک نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اور بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کر دیا۔ اب مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے بھی اتنا ہی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ونیش پھوگاٹ نے وزیر اعظم مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں اپنا میجر دھیان چند کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے کا  اعلان کیا ہے۔ پھوگاٹ نے خاتون پہلوانوں کو اس حالت میں پہنچانے کے  لئے طاقتور (برج بھوشن سنگھ) کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ پی ایم مودی کے نام لکھے گئے اس خط کی کاپی ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ ونیش کے اس فیصلے پر بجرنگ پونیا کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ ’’میرے پاس الفاظ نہیں۔ یہ دن کسی کھلاڑی کو نہ دیکھنا پڑے۔‘‘ونیش پھوگاٹ نے پی ایم مودی کے نام جو خط لکھا ہے، اس میں کئی اہم باتیں لکھی گئی ہیں۔ 
ونیش پھوگاٹ نے اپنے خط میں لکھا کہ ساکشی ملک نے کشتی چھوڑ دی اور بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری لوٹا دیا۔ ملک کیلئے اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو یہ سب کرنے کیلئے کس لئے مجبور ہونا پڑا۔ یہ پورے ملک کو پتہ ہے اور آپ تو ملک کے مکھیا ہیں تو آپ تک بھی یہ معاملہ پہنچا ہوگا۔ وزیر اعظم میں آپ کے گھر کی بیٹی ونیش پھوگاٹ ہوں اور پچھلے ایک سال سے جس حال میں ہوں یہ بتانے کیلئے آپ کو یہ خط لکھ رہی ہوں۔مجھے سال یاد ہے۲۰۱۶ء جب ساکشی ملک اولمپک میں میڈل جیت کر آئی تھی تو آپ کی حکومت نے انہیں ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کی برانڈ ایمبسڈر بنایا تھا۔ جب اس کا اعلان ہوا تو ملک کی  تمام خاتون کھلاڑی خوش تھیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دےرہی تھیں کہ خواتین کو اہمیت مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK