• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پورمیں پھرتشدد،۱۰؍ مکانات نذر آتش، خاتون کی موت

Updated: November 09, 2024, 9:38 AM IST | Imphal

اُدھر سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ بیرین سنگھ کی مصیبت میں اضافہ، ان کے خلاف جانچ کی پٹیشن پر شنوائی۔

The violence in Manipur has been going on for over a year. Photo: INN
منی پور میں تشدد کا سلسلہ زائد از ایک سال سے جاری ہے۔ تصویر: آئی این این

 منی پور میں پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ جیری بام علاقے سے تازہ تشدد کی اطلاع ملی ہے، جہاں میتئی گروپ نے ہمار گاؤں پر حملہ کیا ہے جس میں ۱۰؍گھروں کو آگ لگا  دی گئی۔ ساتھ ہی اس تشدد میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے۔منی پور کی قبائلی تنظیم آئی ٹی ایل ایف نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔
آئی ٹی ایل ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی دیر رات  اس وقت ہوا جب مسلح  میتئی گروپ ارمبائی ٹینگول اور یو این ایل ایف گروپوں نے مبینہ طور پر جیری بام کے جارون گاؤں پر حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ حملے کے دوران دس سے زائد مکانات کو آگ لگا دی گئی۔ آگ میں جھلسنے سے سنگکم نامی خاتون کی موت ہو گئی۔دریں اثناء آئی ٹی ایل ایف نے میئتی عسکریت پسند تنظیم کے سی پی-پی ڈبلیو جی کے ذریعہ کانگ پوکپی ضلع کے کانگچپ پتجنگ گاؤں پر قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوکی علاقوں میں ان کی موجودگی اور دراندازی نے تناؤ اور خوف پیدا کیا ہے۔  
اُدھر سپریم کورٹ اُس آڈیو ٹیپ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کے خلاف جانچ کی پٹیشن پر سماعت کیلئے رضامند ہوگیا ہے جس کی بنیاد پر کہا جارہاہے کہ ریاست میں تشدد کے واقعات میں  کو ان کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK