حقوق انسانی سےمتعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا تلخ سوال، جنگ بندی کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: November 20, 2023, 10:13 AM IST | Agency | Gaza
حقوق انسانی سےمتعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا تلخ سوال، جنگ بندی کا مطالبہ۔
غزہ پراسرائیلی بمباری میں عام شہریوں ، بچوں اور خواتین کی اموات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کے سربراہ نے سوال کیا ہے کہ آخر ابھی اور کتنے عام شہریوں کو مرنا پڑےگا۔
انہوں نے فوری جنگ بندی کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’بچوں، خواتین اور عام شہریوں کے چہروں پر درآنےوالادرد ،خوف اور دہشت ناقابل برداشت ہوتا جارہاہے۔‘‘ حقوق انسانی کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنروالکر ٹرک نے اتوارکو جاری کئے گئے تحریری بیان میں اسرائیلی فوج کے طرز عمل پر نکیر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج پرچیاں برساتی ہے اور شہریوں سے کہتی ہے کہ ’’شیلٹر‘‘ میں چلے جائیں مگر ’’غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری تل ابیب پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وارننگ دینے کے بجائے، اسرائیل کا یہ فرض ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کرے ، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ ’’ابھی اور کتنے تشدد، خون خرابے اور مصیبتوں کے بعد لوگوں ہوش آئےگا؟ اور کتنے شہریوں کو مارا جائےگا؟‘‘