• Thu, 24 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی امیدواروں کو ہرانے والوں کو ہی ووٹ دیں: ٹکیت

Updated: May 25, 2024, 9:52 AM IST | Agency | New Delhi

کسان لیڈر نے ویڈیو پیغام جاری کرکےرائے دہندگان سے اپیل کی۔

Rakesh Tiket has opened a front against BJP. Photo: INN
راکیش ٹکیت نے بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ تصویر : آئی این این

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت بی جے پی کی مخالفت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں  نے رائے دہندگان سے بی جے پی کے امیدواروں کو ہرانے کی اپیل کی۔ چھٹے مرحلے کی پولنگ سے ٹھیک دو دن پہلے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اس ضمن میں  ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں  انہوں  نے لوگوں سے بی جے پی امیدواروں  کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ’’الیکشن میں  بی جے پی امیدواروں  کو ہرانے والے امیدوار کو ہی ووٹ دیں۔ یہ الیکشن ہندوستان کے عوام بمقابلہ ایک گینگ ہے۔ ‘‘ راکیش ٹکیت نے یہ بھی کہا کہ ’’دو مرحلوں  کے الیکشن رہ گئے ہیں۔ سبھی لوگ الیکشن پر چرچار کرتے ہیں۔ سبھی لوگوں  کو فون آتے ہیں۔ متحدہ محا ذ کا صاف کہنا ہے کہ بی جے پی کو ہرانے والے امیدوار کوووٹ کریں۔ ‘‘ انہوں  نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بی جے پی کی سرکار نہیں  ہے، یہ سرمایہ کاروں کی ایک گینگ ہے، اس گینگ نے پورے ملک پر قبضہ کررکھا ہے۔ وہی گینگ الیکشن لڑرہی ہے۔ یہ الیکشن بھارت کے عوام اور ایک گینگ کے درمیان ہے۔ ہندوستان کے عوام یہ چناؤ لڑرہےہیں۔ جنتا اور سرکار کے درمیان الیکشن ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں  ہے۔ بی جے پی کو ہرانے والا جو امیدوار ہوگا، آپ اپنے حلقے میں دیکھ کر اسے ووٹنگ کریں۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK