• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وقف بل کی رپورٹ مکمل، بجٹ سیشن میں پیش ہونے کا امکان

Updated: January 23, 2025, 10:21 AM IST | Agency | New Delhi

جے پی سی سربراہ جگدمبیکا پال کے مطابق ہم غریبوں کے فائدے کیلئے ’تاریخی‘ قانون بنائیں گے۔

Jagadambika Pal. Photo: INN
جگدمبیکا پال۔ تصویر: آئی این این

متنازع وقف ترمیمی بل پر غور کے لئے بنائی گئی جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے عجیب و غریب منطق پیش کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وقف قانون کو غریبوں کیلئے فائدہ مند اور تاریخی  بنایا جائے گا اور اس کے لئے ان کی رپورٹ پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسی بجٹ سیشن میں یہ رپورٹ پیش کی جاسکتی ہے۔ انہوں ایودھیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری دی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس سے غریب عوام کو وقف کا حقیقی فائدہ ملے۔انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ میں ہونے والی میٹنگ اس قانون پر مشاورت کے سلسلے کی آخری ملاقات تھی اور اب رپورٹ تیار کی جارہی ہےبلکہ کئی باتیں تو طے ہو گئی ہیں۔ 
جگدمبیکا پال نے کہا کہ وہ یوپی کے دورے سے قبل  پورے ملک کا دورہ کر چکے ہیں جس میں مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، چنئی، کرناٹک، آسام، ادیشہ، بہار اور اتر پردیش شامل ہیں۔  رپورٹ پر مختلف ریاستوں کے وقف بورڈ کے اراکین سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اب ۲۴؍ اور ۲۵؍ جنوری کو  جو میٹنگ دہلی میں ہو گی اس میں رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ  نے امید ظاہر کی کہ جے پی سی کے تمام اراکین باہمی اتفاق رائے سے ایک بہتر قانون اور مناسب ترامیم پر راضی ہوجائیں گے اور وقف کا  فائدہ غریبوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK