Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وقف بل پاس ہوگا، دھمکیوں سےنہیں رُکے گا: جگدمبیکا پال

Updated: March 11, 2025, 1:34 PM IST | Agency | New Delhi

وقف بل کے خلاف آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ کے احتجاج کی تیاری  پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی  (جےپی سی)کے صدر جگدمبیکا پال نے  برہمی کااظہار کیا ہے۔

Jagdambika Pal. Photo: INN
جگدمبیکا پال۔ تصویر: آئی این این

 وقف بل کے خلاف آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ کے احتجاج کی تیاری  پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی  (جےپی سی)کے صدر جگدمبیکا پال نے  برہمی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وقف بل پاس ہوکر رہے گا اور ایسی دھمکیوں سے اسے روکا نہیں جاسکتا۔ پیر سے شروع ہونےوالے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں اس بل کے پیش کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ بی جےپی کی اتحادی پارٹیوں جنتادل متحدہ اور تیلگو دیشم پارٹی  جو اپنی اپنی ریاستوں میں مسلم ووٹوں کی دعویدار ہیں، پر دباؤ بڑھانے کیلئے  جمعرات کو دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مخالفت کے باوجود اگر وقف املاک پر قبضہ کی راہ ہموار کرنے والایہ  متنازع قانون پاس ہوا تو  اس کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پرسنل لاء بورڈ اور جمعیۃ علمائے ہند نے ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے دروازے کھٹکھٹانے کا بھی اعلان کیا ہے۔  اس سلسلے میں خبررساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بی جےپی کے رکن پارلیمان جگدمبیکا پال نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ جانے کا متبادل تو ہمیشہ ہی موجود رہتا ہےمگرجمہوریت ایسی دھمکیوں سے چلے گی یا عوام کی مرضی سے چلے گی؟‘‘ا نہوں نے کہا کہ ’’قانون عوام کے منتخب کردہ نمائندے بناتے ہیں، دھمکیوں اور  پرتشدد بیان بازیوں سے نہیں بنتے۔‘‘ پال نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک طرف پرسنل لاء بورڈ قانونی لڑائی کی بات کرتا ہے دوسری جانب احتجاج کی دھمکی دیتا ہے۔ انہوں  نے دعویٰ کیا کہ تازہ مسودہ قانون   مشترکہ پارلیمانی کمیٹی  کے۱۰؍ ماہ  کے غوروخوض کے بعد پیش کیاگیاہے۔ ان کے مطابق اس دوران  آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ کا موقف بھی سناگیا اوراسے اس کیلئے ۴؍ گھنٹے کا وقت دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK