Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ بے فائدہ ہے، ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل اسرائیل زیف کی ایک مضمون میں نیتن یاہو پرتنقید

Updated: April 08, 2025, 11:16 AM IST | Tel Aviv

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل اسرائیل زیف نے ایک مضمون میں نیتن یاہو کو نشانہ بنایا۔

Retired General Israel Zeev. Photo: INN
ریٹائرڈ جنرل اسرائیل زیف۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل اسرائیل زیف نے ایک مضمون میں نیتن یاہو کو نشانہ بنایا ۔اسرائیلی ٹی وی’چینل ۱۲‘کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز پوسٹ ہونے والے ایک مضمون میں مذکورہ جنرل نے کہا کہ غزہ کی جنگ اپنی ابتدا میں توضروری تھی تاہم پھر اسے ایک بے فائدہ سیاسی جنگ میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ ایک منصفانہ جنگ تھی جو دھوکے کی جنگ میں تبدیل ہو گئی ۔اسرائیلی جنرل نے شام پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بھی نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے لبنانی تنظیم حزب اللہ کی طرف پر مسلح گروپوں کو جنم دینے کا سبب بن سکتے ہیں۔جنرل زیف کے مطابق صرف فوجی آپریشن کے ذریعے غزہ میں یرغمال اسرائیلی قیدیوں اور فوجیوں کو ان کے گھروں تک واپس لانے کے بہت کم امکانات ہیں۔ قیدیوں کی واپسی کیلئے جنگ کا روکا جانا لازم ہے، بصورت دیگر ان کی رہائی کیلئے معاہدے کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی ۔ اسرائلی جنرل کے مطابق جنگ کا جاری رہنا نیتن یاہو کے حق میں فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ چیز عدالت عظمیٰ میں نیتن یاہو سے پوچھ گچھ کو ملتوی رکھنے میں مدد گار ہو گی۔ اس دوران میں انہیں ذمہ داران کو برطرف کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK