فیس بک پر لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ’’سلمان اورداؤد گروپ کی مدد کرنےوالے اپنا حساب کتاب کرلیں۔‘‘
EPAPER
Updated: October 14, 2024, 11:25 AM IST | Mumbai
فیس بک پر لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ’’سلمان اورداؤد گروپ کی مدد کرنےوالے اپنا حساب کتاب کرلیں۔‘‘
بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ہی لارنس بشنوئی گینگ کے نام سے فیس بک پر جاری کئے گئے بیان میں ہر اُس شخص کو وارننگ دی گئی ہے جو سلمان خان کی مدد کریگا۔
یاد رہے کہ سنیچر کی رات بابا صدیقی کی موت کے فوراً بعد شک کی سوئی بشنوئی گینگ کی جانب گھوم گئی تھی جس کو تقویت اتوار کو فیس بک پر شیبو لونکر کے پیغام سے حاصل ہوگئی۔ شیبولونکر کے تعلق سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ بشنوئی گینگ سے وابستہ شبھم رامیشور لونکر ہے۔ شیبو لونکر کے فیس بک پوسٹ میں بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ انہیں داؤد ابراہیم سے وابستگی، سلمان خان سے قربت اورسلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے ملزم انوج تھاپر کی پولیس تحویل میں موت کی وجہ سے مارا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انوج تھاپریکم مئی کو کرائم برانچ کے لاکر میں مردہ ملا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے خود کشی کرلی جبکہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ وہ پولیس ٹارچر کی وجہ سے مر گیا۔ بشنوئی گروپ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں شیبولونکر نے کہا ہے کہ ’’ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہےمگر جو بھی سلمان خان اور داؤد گینگ کی مدد کرتا ہےوہ اپنا حساب کتاب کرکے رکھے۔‘‘ پولیس کے مطابق وہ باباصدیقی کے قتل سے متعلق بشنوئی گینگ کے دعوے کی جانچ کررہی ہے۔ جے شری رام اور جے بھارت کا نعرہ بلند کرتے ہوئے جاری کئے گئے مذکورہ آڈیو پیغام میں سلمان خان اور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے وابستہ ہونے والے سبھی لوگوں کا بابا صدیقی جیسا حال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔