میٹرو کے کام کی وجہ سے امر محل جنکشن پر ۱۲۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ آج سیوڑی، کرلا، مانخورد اور گوونڈی سمیت کئی علاقے متاثر ہوں گے
EPAPER
Updated: April 19, 2025, 11:20 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
میٹرو کے کام کی وجہ سے امر محل جنکشن پر ۱۲۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ آج سیوڑی، کرلا، مانخورد اور گوونڈی سمیت کئی علاقے متاثر ہوں گے
میٹرو کے تعمیراتی کام کے دوران گھاٹ کوپر۔ماہول روڈ پر واقع امر محل جنکشن پر ۱۲۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی مرمت کیلئے اسے بند کردیا گیا ہے۔ اس وجہ سے سیوڑی، دادر، کرلا، مارنخورد اور گوونڈی جیسے کئی علاقوں میں ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے پانی سپلائی نہیں ہوگا۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق امر محل میں پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ۱۸۰۰؍ ملی میٹر کے قطر کے واٹر چینل کو بند کرنا پڑا۔واٹر چینل بند کئے جانے کی وجہ سے ایم ایسٹ، ایم ویسٹ، این، ایل اور ایف نارتھ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔
اس دوران شہری انتظامیہ نے مرمت کا کام جنگی پیمانے پر شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ساتھ ہی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں۔ بی ایم سی نے مزید کہا ہے کہ اس پائپ لائن کی مرمت ہوجانے کے بعد بھی متاثرہ علاقوں میں مرحلہ وار پانی کی سپلائی شروع ہوگی اور پانی کا دبائو معمول پر آنے میں وقت درکار ہوگا اس لئے مرمت مکمل ہونے کے بعد پانی سپلائی شروع کرنے کے باوجود پانی کا دبائو معمول پر آنے تک ممکن ہے کچھ علاقوں میں پانی کم پہنچے یا نہیں پہنچ سکے۔
ایم ویسٹ کے جن علاقوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی ان میں چمبور کیمپ، یونین پارک، میتری پارک، سمن نگر، سائی بابا نگر، موتی باغ، چمبور ناکہ، چمبور بازار، واشی گائوں، بھکتی پارک، امباپاڑہ، محل ولیج، میسور کالونی، جیجاماتا نگر،ماہول روڈ، رام ٹیکری اور سندھی سوسائٹی وغیرہ شامل ہیں۔
ایم ایسٹ میں جن علاقوں میں پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی ان میں اہلیہ بائی ہولکر مارگ، رفیق نگر، بابا نگر، آدرش نگر، سنجے نگر، ۹۰؍ فٹ روڈ، ۱۳، ۱۴؍ اور ۱۵؍ منڈالا، ۲۰؍ اور ۳۰؍ فٹ روڈ، ایکتا نگر، مہاڈا کی عمارتیں، کمل رمن نگر، شیواجی نگر روڈ نمبر ۶؍ سے ۱۰، شاستری نگر، چرچ روڈ، سنجے نگر پارٹ ۲، شیواجی نگر روڈ نمبر ایک سے ۶، جنتا ٹمبر مارٹ، لوٹس کالونی، عبدالحمید مارگ، گوتم نگر، گوونڈی اسٹیشن مارگ، دت نگر، کینا بازار، دیونار میونسپل کارپوریشن کالونی، ساٹھے نگر، ذاکر حسین نگر، للو بھائی عمارتیں، جن کلیان سوسائٹی، مانخورد، بی ایم جی پی کالونی، ڈاکٹر امبیڈکر نگر، ہیرانندانی بلڈنگیں، جے جے مارگ (اے، بی، آئی، ایف علاقے)، سی، ڈی، ای، جی، ایچ، چیتا کیمپ، کولی واڑہ، پائلی پاڑہ، ٹرامبے، دتا نگر، بالاجی مندر مارگ، کسٹم مارگ، دیونار گائوں روڈ، گوونڈی گائوں، بی کے ایس ڈی مارگ کے قریب کا حصہ، بی اے آر سی، منڈالا گائوں، ڈیفینس ایریا، مانخورد گائوں، مہاراشٹر نگر، سمتا چال، بھیم نگر، دیونار فارم مارگ، بی اے آر سی فیکٹری اور بی اے آر سی کالونی وغیرہ شامل ہیں۔
ایف وارڈ اور ایف جنوب وارڈ میں سائن مشرق اور مغرب، ماٹونگا مشرق، وڈالا، چونا بھٹی، پرتیکشا نگر، وڈالا ٹرک ٹرمینل، لودھا بلڈنگ، سائن کولی واڑہ، سنجے گاندھی نگر، کے ای ایم اسپتال، ٹاٹا اسپتال، بائی جیر بائی واڈیا اسپتال، مہاتما گاندھی اسپتال، سیوڑی مشرق، زکریہ بندر مارگ، پریل گائوں پمپ زون، بھوئی واڑہ گائوں، ہند ماتا اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مارگ اور لال باغ وغیرہ علاقے شامل ہیں۔