کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھادیو بھٹاچاریہ ۸۰؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خیال رہے کہ انہوں نے ۲۰۰۰ء سے ۲۰۱۱ء تک مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
EPAPER
Updated: August 08, 2024, 3:20 PM IST | Kolkata
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھادیو بھٹاچاریہ ۸۰؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ خیال رہے کہ انہوں نے ۲۰۰۰ء سے ۲۰۱۱ء تک مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھادیو بھٹاچاریہ انتقال کر گئے ہیں۔ انتقال کے وقت ان کی عمر ۸۰؍ سال تھی۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق معروف سیاستداں کئی برسوں سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلاتھے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ریاستی سیکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ جمعرات کی صبح بھٹاچاریہ کی صحت اچانک خراب ہو گئی تھی۔ انہوںنے مزید کہا کہ ’’ڈاکٹر آئے لیکن وہ زیادہ کچھ کر نہیں سکے تھے۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے اپنا جسم عطیہ کیا تھا ۔ اسی کے مطابق اسے میڈیکل کالج کے سپر د کیا جائے گا۔‘‘
خیال رہے کہ بھٹاچاریہ نے ۲۰۰۰ء تا ۲۰۱۱ء مغربی بنگال کےو زیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ ۲۰۰۰ء میں جیوتی باسو کے بعد وہ وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ ۱۹۹۸ء تا ۲۰۱۱ء تک مغربی بنگال میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا زیراقتدار تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھٹاچاریہ کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاستی قدآور تھے جنہوں نے بہترین طریقے سے ریاست کی قیادت کی تھی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ مجھے بھٹاچاریہ کی موت کا صدمہ اورافسوس ہے۔ہم نے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم ان کے آخری سفر اور رسومات کے دوران انہیں مکمل احترام اور رسمی اعزاز دیں گے۔