Updated: September 14, 2024, 4:01 PM IST
| Kolkata
آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ریاستی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرس باہر مظاہرین ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جونیئر ڈاکٹروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور کسی کے مجرم پانے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں سے ڈیوٹی بحال کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ گفتگو کے علاوہ کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ممتا بنرجی جائے احتجاج پر خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس
آج بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اچانک اس مقام کا دورہ کیا جہاں جونیئر ڈاکٹر آرجی کر میڈیکل کالج اور اسپتال، کولکاتا، مغربی بنگال میں ٹرینٹی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے مظاہرین ڈاکٹروں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے مطالبات پر غور کریں گی اور کوئی بھی شخص کے مجزم پائے جانے پر اس کے خلاف کارروائی کریں گی۔
انہوں نے سوستھیا بھون، سالٹ لیک، مغربی بنگال کے باہر مظاہرین ڈاکٹروں کے نعرے’’ہمیں انصاف چاہئے‘‘ کے دوران کہا کہ وہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گی کیونکہ انہیں جمہوریتی دباؤڈالنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کیجریوال کی ضمانت پر ’انڈیا اتحاد‘ کے لیڈران کااطمینان کا اظہار
انہوں نے کہا کہ بنگال اترپردیش نہیں ہے۔ تاہم، ان کے جائے احتجاج سے جانے کے بعد مظاہرین ڈاکٹروں نے کہا کہ جب تک گفتگو نہیں ہوجاتی وہ اپنے مطالبات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ڈاکٹروں نے اشارہ دیا کہ مظاہرے نہیں رکیں گے۔ ممتا بنرجی شہر کے ڈی جی پی راجیوکمار کے ساتھ سیکٹر ۵؍ پر جائے احتجاج پر آج ایک بجے پہنچی تھیں۔ ان کے اچانک دورے کے سبب مظاہرین ڈاکٹر حیران ہوگئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انہیں راتوں میں نیند نہیں آتی ہےکیونکہ ڈاکٹرز بارش کے دوران سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے جائے احتجاج پر موجود مظاہرین ڈاکٹروں سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’میں یہاں آپ سے بطور آپ کی دیدی ملنے آئی ہوں نہ کہ بطور وزیر اعلیٰ۔میں آپ کو یہ یقین دہانی کرواتی ہوں کہ آپ کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور کسی کے بھی مجرم پانے پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مظاہرین ڈاکٹروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کاموں پر واپس لوٹ جائیں۔ ممتا بنرجی نے اعلان کای کہ تمام ریاستی سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی فلاح و بہود کی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ یہ اس بحران کو ختم کرنے کی میری آخری کوشش ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہماچل :سنجولی کے بعد اَب منڈی میں بھی مسجد کیخلاف ہنگامہ
خیال رہے کہ طبی کارکنان نے منگل سے ریاستی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرس، سوستھیا بھون، کے باہر خیمے لگائے ہوئے ہیں۔ جونیئر ڈاکٹروں نے ریاستی حکومت سے کئی مطالبات کئے ہیں جن میں ریاست کے سرکاری اسپتالوں میںبہترین تحفظ اور آرجی کر میڈیکل کالج کے اعلیٰ حکام کو ہٹانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ ۹؍ اگست کو جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد مظاہرین ڈاکٹر ایک ماہ سے زائد عرصے سے مظاہرے کر رہے ہیںجس کی وجہ سے ریاست کا سرکاری ہیلتھ کیئر سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بنگال کی ریاستی حکومت نے دعویٰ کای ہے کہ مظاہروں کے درمیان علاج کی سہولت نہ فراہم ہونے کے سبب ۲۹؍ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ۹؍ اگست کو آرجی کر میڈیکل کالج اور اسپتال، کولکاتا، مغربی بنگال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کی واردات کے بعد ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔