• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرجی کرمیڈیکل کالج میں سی آئی ایس ایف کومعاونت فراہم کی جائے: مرکز

Updated: September 04, 2024, 4:15 PM IST | Kolkata

مرکز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کو حکم جاری کرے کہ وہ کولکاتا، مغربی بنگال کے آرجی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کی نگرانی کیلئے تعینات سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کولاجسٹک سپورٹ فراہم کرے۔

RG Kar Medical College and Hospital. Photo: INN
آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال۔تصویر: آئی این این

مرکز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کو حکم جاری کرے کہ وہ کولکاتا، مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کی نگرانی کیلئے موجود مرکزی انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حکام کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے۔ خیال رہے کہ ۲۰؍ اور ۲۲؍ اگست کو سپریم کورٹ نے ۱۴؍اگست کی شب اسپتال کے اس حصے پر جہاں مظاہرین احتجاج کر رہے تھے، ہجوم کے حملے کے بعد ریاستی پولیس کے بھاگنے کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال میں سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف ) کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مہنت رام گیری کے اشتعال انگیز بیان کو تمام سوشل میڈیا سائٹس سے ہٹانے کا حکم

اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد شہری اسپتال میں احتجاج کیلئے جمع ہوئے تھے۔ ۹؍ اگست کی صبح جونیئر ڈاکٹر کی لاش اسپتال کے احاطے میں پائی گئی تھی۔مرکزی حکومت نے منگل کو مغربی بنگال کی ریاستی حکومت پر اسپتال میں تعینات مرکزی فورس کو بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں جان بوجھ کر عدم تعمیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے عدالت سے کہا کہ کولکاتا، مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں تعینات سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کو بنیادی حفاظتی انفراسٹرکچر کی غیر موجودگی کی وجہ سے متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ یونٹ کو درپیش رکاوٹیں ہونے کے باوجود مرکزی فورس کے اہلکار سی آئی ایس ایف یونٹ ایس ایم پی ، کولکاتا میں رہ رہے ہیں۔ 
مرکز نے عدالت سے مزید کہا کہ سی آئی ایس ایف یونٹ سے اسپتال تک پہنچے میں تقریباً ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہےجس کی وجہ سے فورس کیلئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینا اور فوجی دستے کیلئےہنگامی حالات میں فوری طور پر متحرک ہونا مشکل ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے دوران ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دوری اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹروں کی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK