• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈبلیو سی کے امدادی کارکنان کی ہلاکتوں کا معاملہ، رشی سونک کا نتین یاہو سے تفتیش کا مطالبہ

Updated: April 03, 2024, 8:34 PM IST | London

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے ہم منصب نتین یاہو سے گفتگو کے دوران ورلڈ کچن سینٹرل کے (ڈبلیو کے سی) کے امدادی کارکنان کی موت، جن میں تین برطانوی بھی شامل تھے، کے معاملے میں تفتیش اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے رکاوٹوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ رشی سونک نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کے ذریعے حماس کو شکست دینے کا مقصد پورا نہیں کیا جا سکتا۔

Rishi  Sunak. Photo:INN
رشی سونک ۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے ہم منصب نتین یاہو سے بات چیت کے دوران برطانیہ کے تین  امدادی کارکنان، جو ورلڈ سینٹرل کچن کا حصہ تھے، کی موت کے معاملےمیں شفاف اور مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔منگل کو ڈاؤننٹ اسٹریٹ کے بیان کے مطابق سونک نے اپنےہم منصب سے کہا کہ غزہ میں حالات شدید حد تک ناقابل برداشت ہوتےجا رہےہیں اور مطالبہ بھی کیا کہ وہ انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
 خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے ورلڈ سینٹرل کچن کے کارکنان کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ادارے کے ۷؍ کارکنان ہلاک ہوئے تھے۔اس حادثے کے بعد عالمی برادری نے اسرائیل کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ 
ڈاؤننگ اسٹریٹ نے رشی سونک اور نتین یاہو کے درمیان ہونے والی گفتگو کے تعلق سے کہا کہ رشی سونک نے کہا کہ وہ امدادی کارکنان کی موت کے بعد خوفزدہ ہو گئے ہیںجن میں تین برطانوی شہری بھی شامل تھےاور انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے اس معاملے میں شفاف اور مکمل تفتیش کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
رشی سونک نے مزید کہا کہ ’’بڑے پیمانے پر غزہ میںامدادی کارکنان ہلاک ہو رہے ہیںاور وہاں کے حالات ناقابل برداشت حد تک خراب ہو گئے ہیں۔ برطانیہ چاہتا ہےکہ اسرائیل غزہ میںانسانی امداد کی رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے ، یو این اور امدادی ایجنسیوں کے ساتھ متنازعہ ختم کرے اور اسپتال اور پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔‘‘
انہوں نے نتین یاہو سے کہا کہ حماس کو شکست دینے کا ان کا مقصد غزہ میں انسانی تباہی کےذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔تاہم،جان چیپ مین کے خاندان نے ایف سی ڈی او کے ذریعے اپنے بیا ن میں کہا کہ اسے غیر انسانی فعل کا نشانہ بنایا گیاہے۔
 تاہم، جیمس کربی کے خاندان نے کہا کہ وہ ان کی موت سے بری طرح دل برداشتہ ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں بروسلیز میں ناٹو کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمس کیمرون نے کہا کہ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں منگل کو اسرائیل کے وزیر خارجہ کے بیان سے خوش ہوں کہ انہوں نے کہا کہ اس خطرناک معاملے میںشفاف اور فوری کارروائی کی جائے گی۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ جلدی میں کیا ہوتاہے۔
واضح رہے کہ ۷ ؍ اکتوبر کو حماس کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ میں اپنی جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ۳۳؍ ہزار افراد کی موت جبکہ ۷۰؍ ہزار افراد زخمی ہوئےہیں۔ یو این کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی آدھی آبادی بھکمری کا شکار ہے جبکہ خطے کا ۶۰؍ فیصد ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK