مہاراشٹر حکومت ۲۰۱۶ء سے گروپ فارمنگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی سبسیڈی فراہم کر رہی ہے اگر کم از کم ۲۰؍ کسان اور ۱۰۰؍ ایکڑ زمین ہو۔
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 10:44 AM IST | Mumbai/ Pune
مہاراشٹر حکومت ۲۰۱۶ء سے گروپ فارمنگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی سبسیڈی فراہم کر رہی ہے اگر کم از کم ۲۰؍ کسان اور ۱۰۰؍ ایکڑ زمین ہو۔
مہاراشٹر حکومت ۲۰۱۶ء سے گروپ فارمنگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی سبسیڈی فراہم کر رہی ہے اگر کم از کم ۲۰؍ کسان اور ۱۰۰؍ ایکڑ زمین ہو۔ اب ریاستی حکومت اجتماعی کھیتی پر ایک نئی پالیسی لائے گی اور مالی امداد میں اضافہ کرے گی۔ اس کے ذریعے ہم اجتماعی کھیتی کو ایک تحریک بنائیں گے۔ اتوار کو ایک پروگرام کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ فرنویس شیو چھترپتی شیواجی اسپورٹس کمپلیکس، بالے واڑی میں پانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام `ستیہ میئو جیئتے کسان کپ۲۰۲۴ء کی عظیم الشان انعامی تقسیم تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس سال کسان کپ میں مہاراشٹر کی۴۶؍ تحصیلوں سے۴۳۰۰؍ سے زیادہ کسان گروپس (تقریباً ۲۰۰۰؍ خواتین گروپ) نے حصہ لیا۔