• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسکول پوری طرح کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم

Updated: February 27, 2022, 9:12 AM IST | saadat khan | Mumbai

۲؍مارچ سے پورے وقت اورطلبہ کی پوری تعداد کیساتھ تمام میڈیم اور اسپیشل اسکول شروع کئے جانے کی اجازت

All medium and special schools with full time and full number of students are allowed to start from 2 March.
؍۲مارچ سے پورے وقت اورطلبہ کی پوری تعداد کے ساتھ تمام میڈیم اور اسپیشل اسکول کو شروع کئے جانے کی اجازت دے د ی ہے

حکومت نے ممبئی اور مضافات میں ۲؍مارچ سے پورے وقت اورطلبہ کی پوری تعداد کے ساتھ  تمام میڈیم اور اسپیشل اسکول کو شروع کئے جانے کی اجازت دے د ی ہے جس سے اسکول انتظامیہ ، ہیڈ ماسٹر، اساتذہ ، طلبہ اوروالدین میں خوشی کی لہر ہے۔ان سبھی نے حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے ۔ساتھ ہی کووڈ کے تناظر میں جاری کئے گئے نئےاسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر ( ایس او پی) میں متعدد قسم کی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔طلبہ کو اسکول میں کھیلنے کودنےاور وقفہ میں کھانا کھانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس دوران ماسک لگانا ضروری نہیں ہے۔ اسکول میں داخل ہونے سے قبل درجۂ حرارت کی پیمائش لازمی ہے۔ اسپیشل اسکول کوبھی شروع کئے جانےکی اجازت دی گئی ہے۔ مارچ ۲۰۲۰ء کےبعد پہلی مرتبہ پورے وقت اور طلبہ کی پوری تعداد کےساتھ اسکول شروع کئے جانے کی اجازت دیئے جانے سے اب کووڈ سے پہلے کی طرح اسکولی سرگرمیاں دکھائی دینےکی اُمید ہے۔ 
 سنگھرش نگر میونسپل اُردو ہائی اسکول ساکی ناکہ کے انچارج خالد شیخ نے کہا کہ ’’ ۲؍مارچ سے پورے وقت اور طلبہ کی پوری تعداد کے ساتھ اسکول شروع کئے جانے کا خیرمقدم ہے۔ ہیڈماسٹر اور اساتذہ کے ساتھ طلبہ اور سرپرستوں میں بھی اس فیصلہ سے خوشی کا ماحول ہے۔ ہم نے تو سنیچر کو ہی تمام طلبہ کو۲؍مارچ  سے پورے وقت اور پوری تعداد کے ساتھ اسکول آنے کیلئے کہا ہے۔  دراصل پیر کو شب معراج اورمنگل کو مہاشیوراتری کی چھٹی ہے ۔ اس لئے سنیچر کو ہی طلبہ اور والدین کو بدھ سے پوری تیاری کے ساتھ پورے وقت کیلئے اسکول کے جاری کئے جانےکی ا طلاع دے دی گئی ہے۔‘‘اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کے جنرل سیکریٹری ساجد نثار نے اسکول شروع کئے جانے پر خوشی ظاہر کرنے کے ساتھ حکومت سے طلبہ اور سرپرستوں کیلئے آمدورفت کے ذرائع مہیاکروا نے کی اپیل کی ہے۔
  واضح رہےکہ جمعہ کو بی ایم سی نے ایک سرکیولر جاری کیاہے جس میں ۲؍ مارچ سے پورے وقت اور طلبہ کی پوری تعدا د کےساتھ اسکول شروع کئے جانے کی اجازت دی  ہے۔ ساتھ ہی کووڈ سےمحفوظ رہنےکیلئے عائد شرائط میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ بی ایم سی نے نئے ایس او پی میں طلبہ کو اسکول گرائونڈ میں کھیلنے کودنے کےعلاوہ وقفہ میں کھانا کھانے کی اجازت دی ہے۔ اس دوران ماسک پہننا ضروری نہیں  ہوگا ۔ یہ ضرور ہےکہ طلبہ کے اسکول آنے پر ان کے درجۂ حرارت کی پیمائش لازمی  ہوگی۔ بخار، سردی ،کھانسی اورگلےمیں تکلیف ہونے پروالدین سےبچوںکو اسکول نہ بھیجنے کیلئے کہا گیا ہے۔   ریگولر اسکول کے علاوہ کووڈ اور لاک ڈائون کےسبب گزشتہ ۲؍ سال سے بند اسپیشل اسکولوں کو بھی پورے وقت اور طلبہ کی پوری تعداد کےساتھ شروع کئے جانےکی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK