• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی بنگال: ہاوڑہ میں دو ٹرینوں کی ٹکر، تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Updated: January 26, 2025, 4:22 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال کےہاوڑہ کے سنتراگاچھی اور شالیمار اسٹیشن کے درمیان ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جہاں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے باعث سنتراگاچھی-شالیمار لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ کسی طرح کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Traffic has been affected by the accident. Photo: INN.
اس حادثے سے آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ہاوڑہ کے سنتراگاچھی اور شالیمار اسٹیشن کے درمیان ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جہاں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ سنتراگاچھی-تروپتی ایکسپریس، جو خالی تھی، سائیڈ لائن پر شالیمار کی طرف جا رہی تھی اور دوسری طرف ایک انجن دو بوگیوں کو کھینچ رہا تھا۔ دونوں ٹرینیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے باعث سنتراگاچھی-شالیمار لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور پٹری سے اتری بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے دو ٹرینوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تروپتی ایکسپریس کی دو بوگیاں اور دوسری ٹرین کی ایک بوگی متاثر ہوئی ہیں۔ ریلوے حکام حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد سے جلد لائن کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پدم ایوارڈز: ۷؍ پدم وبھوشن، ۱۹؍ پدم بھوشن اور۱۱۳؍ پدم شری تفویض کئے جائیں گے

یاد رہے کہ اس حادثے سے قبل ۲۲؍ جنوری۲۰۲۵ء کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ایک اور ریلوے حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ۱۳؍ افراد جاں بحق اور۱۰؍ زخمی ہوئے تھے۔ پشپک ایکسپریس کے بریک لگانے سے چنگاریاں نکلیں، جس سے مسافروں کو آگ لگنے کا خدشہ ہوا اور افراتفری مچ گئی۔ جان بچانے کیلئے کئی افراد ٹرین کی زنجیر کھینچ کر پٹریوں پر کود گئے۔ کچھ لوگ پل کی دیوار کے قریب کودے اور کچھ دوسری طرف۔ افسوسناک طور پر، کئی مسافر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کرناٹک ایکسپریس کی زد میں آ گئے۔ ریلوے بورڈ نے حادثے کی تحقیقات کیلئے پانچ سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی۔ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK