• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی الیکشن میں جلگائوں ضلع میں کس نے سب زیادہ اور کس نے سب سے کم خرچ کیا؟

Updated: December 30, 2024, 2:11 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

الیکشن کمیشن کو پیش کردہ اخراجات کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ جلگاؤں ضلع میں کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ خرچ گلاب رائو رگھو ناتھ پاٹل اور سب سے کم خرچ گریش دتاترے مہاجن نے کیا ہے۔ ۱۲؍ ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے ۱۰؍ہزار روپے سے بھی کم رقم خرچ کی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دوران جلگائوں ضلع میں ۱۳۹؍ امیدواروں کی جانب سے کئے گئے اخراجات پر الیکشن کمیشن کے مرکزی انسپکٹر نےحتمی مہر لگا دی ہے ۔ امیدواروں کے ذریعے کئے گئے اخراجات کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کامیاب امیدواروں میں سب سے زیادہ خرچ ریاستی وزیر گلاب رائو رگھو ناتھ پاٹل اور سب سے کم خرچ ریاستی وزیر گریش دتاترے مہاجن نے کئے ہیں۔ اس کے علاوہ۱۲؍ ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے دس ہزار روپئے سے بھی کم رقم خرچ کی ہے۔
 یاد رہے کہ جلگائوں ضلع کی تمام۱۱؍ نشستوں پر مہا یوتی (بی جے پی، شیوسینا شندے ،این سی پی اجیت پوار ) نے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ مہا وکاس اگھاڑی یہاں کھاتہ بھی نہیں کھول پائی ہے۔ اسمبلی الیکشن میں قسمت آزمائی کرنےوالے امیدواروں کی اخراجات پر ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے بعد سے ہی نظر رکھی گئی۔ تشہیری مہم کے ساز و سامان ،جلسہ،کارنر میٹنگ سمیت ووٹوں کی گنتی ہونے تک کے تمام اخراجات  کا اندراج کیاگیا ۔اس خرچ کی تفصیل کوانچارج انسپکٹر کی نگرانی میں جانچ پڑتال کی  گئی اور اُسے حتمی قرار دے کر الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے خرچ کی حد کتنی رکھی ہے؟
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی خرچ حد۴۰؍ لاکھ روپے تک تھی۔جبکہ اس سے قبل کے اسمبلی انتخابات تک خرچ کی حد ۲۸؍ لاکھ روپے ہوا کرتی تھیں۔ انتخابی مدت کے دوران امیدوار کی جانب سے ایک بڑی رقم خرچ کی جاتی ہے، اس اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک اخراجاتی کنٹرولر کا تقرر کرتا ہے اور انتخابی مہم کی میٹنگوں کی ویڈیو ریکارڈنگ اور امیدواروں سے ہر روز کے خرچ کی تفصلات طلب کی جاتی ہے۔
 خیال رہے کہ   جلگائوں ضلع اخراجاتی کنٹرولر کے طور پر مقرر نگراں آئی آر ایس آفیسر روہت اند روا شملہ میں مشکوک حالت میں مردہ پائے گئےتھے۔ان جگہوں مینا نامی ایک آفیسر کی تقرری عمل میں آئی۔
وہ امیدوار جنہوں نے ۱۰؍ ہزار روپے سے بھی کم رقم خرچ کی ہے 
ان میں چوپڑہ حلقہ سے آمنہ تڑوی (۵۵۴۰؍ روپے)، یوراج بریلا (۸۲۶۰؍ روپے)، بالو کولی (۷۳۰۰؍روپے)، بھساول سے راہول بنسوڑے (۸۹۰۴؍ روپے)، جلگاؤں شہر سے گوکل چوہان (۸۷۳۴؍ روپے)، املنیر سے چھبیلال بھیل(۶۸۰۰؍ روپے)، یشونت مالچے (۹؍ہزارروپے)، رتن بھیل(۷۲۹۵؍روپے)، چالیسگاؤںسے راجا رام مور(۵۸۰۰؍روپے) ،پاچورہ سے ستیش بنہاڈے (۸۴۷۰؍روپے)، جامنیر سے دلیپ کھمنکر(۶۱۴۰؍روپے) اور مکتائی نگر سے سریش تائیڈے(۵۶۰۰؍ روپے) شامل ہیں۔

جلگائوں : مہا یوتی کے کامیاب امیدواروں کے اخراجات کی تفصیل
چندرکانت نمبا پاٹل ( مکتائی نگر )                         ۲۰؍لاکھ ۸۳؍ہزار ۷۴۲؍روپے
گریش دتاترے مہاجن ( جامنیر )                           ۱۷؍لالکھ ۹۰؍ہزار ۵۷۰؍روپے
کشور دھن سنگھ پاٹل (پاچورہ ۔بھڑگائوں)                 ۲۷؍لاکھ ۴۵؍ہزار ۲۹۶؍روپے
منگیش رمیش چوہان (چالیس گائوں )                       ۲۴؍لاکھ ۶۶؍ہزار ۸۷۴؍روپے
امول چمن رائو پاٹل (ایرنڈول ۔پارولہ )                    ۲۵؍لاکھ ۲۱؍ہزار ۱۲۹؍روپے
انیل بھائی داس پاٹل (املنیر )                                ۲۴؍لاکھ ۶۵؍ہزار ۷۴۴؍روپے
گلاب رائو رگھوناتھ پاٹل (جلگائوں دیہی )                 ۳۲؍لاکھ ۶۲؍ہزار۸۱۱؍روپے
شُریش دامو بھولے عرف راجو ماما ( جلگائوں شہر)   ۲۵؍لاکھ ۱۸؍ہزار۷۴۹؍روپے
سنجئے وامن سہوکارے ( بھساول )                       ۲۲؍لاکھ ۹۶؍ہزار۴۷۷؍روپے
امول ہری بھائو جھاوڑے ( راویر )                         ۲۵؍لاکھ ۷۴؍ہزار۲۰۵؍روپے
چندرکانت سوناونے( چوپڑا )                                ۲۰؍لاکھ ۸۳؍ہزار ۱۹۷؍روپے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK