• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلمان معافی کیوں مانگے؟ اس نے کسی جانور کو نہیں مارا : سلیم خان

Updated: October 20, 2024, 8:36 AM IST | Mumbai

سپر اسٹار کے والدکے مطابق سلمان کسی جانور کو معمولی اذیت پہنچانے کے بھی خلاف ہے ، شکار تو دور کی بات ہے

Salman Khan with his father and famous script writer Salim Khan
سلمان خان اپنے والد اور مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کے ساتھ

بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کے والد سلیم خان  لارنس بشنوئی پرکافی غصے میں ہیں۔ انہوں نے سلمان خان سے معافی مانگنے کے مطالبہ پر نہایت غصے میں کہا کہ سلمان خان کسی سے معافی کیوں مانگے ؟ اس نے نہ کوئی قتل کیا ہے اور نہ کسی جانور کو مارا ہے۔  بالی ووڈ کے مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے کہا کہ سلمان نے کبھی کسی جانور کو نہیں مارا۔ سلمان نے کبھی کاکروچ تک نہیں مارا ہے۔ ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ اس لئے جو گناہ کیا ہی نہیں اس کی معافی کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہو تا۔ سلیم خان نے  اے بی پی نیوز سے بات چیت کے دوران  بالکل دوٹوک انداز میں کہا کہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آپ زمین کو دیکھ کر چلتے ہیں، آپ بہت مہذب اور شریف آدمی ہیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ شریف   اور مہذب ہونے کی بات نہیں ہے، مجھے خدشہ رہتا ہے کہ کوئی کیڑا بھی میرے پیروں کے نیچے آکر زخمی نہ  ہوجائے۔ میں انہیں بھی بچاتا رہتا ہوں۔ ایسے میں کیا میرا بیٹا کسی جانور کو اذیت پہنچاسکتا ہے یا اپنے مزے کیلئے اس کا شکار کرسکتا ہے ؟ اس کا جواب آپ ہی دیں۔ 
 سلیم خان نے بتایا کہ سلمان کی این جی او  ’بینگ ہیومن ‘نے سیکڑوں لوگوں کی مدد کی ہے۔ ہمارے دفتر کے باہر ہر روز لمبی قطاریں لگتی تھیں۔ کسی کو آپریشن کرانا تھا، کسی کو کسی اور مدد کی ضرورت تھی۔ روزانہ چار سو سے زائد لوگ مدد کی امید لے کر آتے تھے اور ہم سب کی مدد کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK